پرتھ(اے پی پی) سٹار پاکستانی بلے باز عمراکمل کو ون ڈے کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 52 رنز درکار ہیں، وہ یہ اعزاز پانے والے 19ویں پاکستانی بلے باز بن جائیں گے، پاکستان کی طرف سے زیادہ ون ڈے رنز بنانے کا اعزاز انضمام الحق کو حاصل ہے جنہوں نے 11701رنز بنا رکھے ہیں۔ عمراکمل نے 2009ءمیں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے اب تک 113 میچز میں 2948 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی دو سنچریاں اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف رواں ون ڈے سیریز میں کیریئر کے تین ہزار رنز مکمل کر لیں گے۔

