Close Menu
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Trending
    • اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا
    • مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
    • قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
    • سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
    • مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
    • آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
    • معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
    • صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • سنڈے میگزین
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Khabrain Group Pakistan
    Home»انٹر نیشنل»ہندو رہنما کی مسلمان لڑکیوں کو اغوا کر کے سرعام ریپ کی دھمکیاں
    انٹر نیشنل

    ہندو رہنما کی مسلمان لڑکیوں کو اغوا کر کے سرعام ریپ کی دھمکیاں

    Khabrain NewsBy Khabrain Newsاپریل 8, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سیتا پور: (ویب ڈیسک) بھارت میں مسلمانوں کے لیے زندگی مسلسل تنگ ہوتی جا رہی ہے اور آئے روز مسلم دشمنی کا کوئی نا کوئی واقعہ سامنے آجاتا ہے۔
    چند روز قبل بھارتی ریاست راجستھان میں مسلم کش فسادات کے دوران انتہا پسند ہند بلوائیوں نے مسلمانوں کے درجنوں گھروں پر حملہ کر کے ناصرف توڑ پھوڑ کی تھی بلکہ انہیں آگ بھی لگا دی تھی۔
    اسی دوران سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی جس میں ایک ہندو انتہا پسند کو مسجد کی چھت پر کھڑے ہو کر ہندوتوا کا جھنڈا لہراتے اور ہندو مذہب کے نعرے لگاتے دیکھا گیا۔
    اب بھارت میں مسلم دشمنی کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ایک ہندو مذہبی رہنما کو مسجد کے سامنے گاڑی میں بیٹھے مائیک پر ہجوم سے خطاب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
    بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کا واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر سیتا پور میں پیش آیا جہاں ایک ہندو رہنما نے عوامی ہجوم سے خطاب کیا۔
    وائرل ویڈیو میں ہندو رہنما کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ اگر علاقے میں کسی مسلمان نے کسی لڑکی کو چھیڑا تو میں اس کے گھر سے اس کی بیٹی یا بہو کو اغوا کر کے سب کے سامنے ریپ کا نشانہ بناؤں گا۔
    اسی ہندو رہنما کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اس کی گاڑی پر مسلح پولیس اہلکاروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
    پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود ہندو انتہا پسند رہنما کے خلاف 6 روز بعد نفرت انگیز تقریر کا مقدمہ درج کیا گیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Khabrain News

    Related Posts

    اقوام متحدہ نے غزہ میں نسل کشی کرنے پر اسرائیل کو بلیک لسٹ میں شامل کردیا، عرب میڈیا

    مئی 28, 2026

    بھارت میں نمازِ عید ، گائے، بچھڑے اور اونٹ کی قربانی پر پابندی عائد کر دی گئی۔

    مئی 26, 2026

    اسرائیل کا وجود خاتمے کے قریب ہے اور وہ اگلے آنے والے 25 برس نہیں دیکھ سکے گا۔ مجتبی خامنه ای

    مئی 26, 2026

    Comments are closed.




    Facebook X (Twitter) Instagram Pinterest
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 ThemeSphere. Designed by ThemeSphere.

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.