Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • میسی کا ارجنٹائن کی ورلڈ کپ شکست پر جذباتی پیغام
    • گوجرانوالہ میں 220 ملی میٹر بارش، 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
    • لاہور کے اسپتال میں پنجاب کی پہلی روبوٹک سرجری کامیاب
    • امریکا کو ہتھیاروں کی کمی کا سامنا، ایران اب بھی مضبوط عسکری صلاحیت رکھتا ہے
    • ایران کا اسپین کو فلسطینی حمایت پر خراجِ تحسین
    • حکومت کا ڈیزل درآمد پر PSO کو خصوصی اختیار، دیگر کمپنیوں پر پابندی
    • نئی اے آئی چپس سے گوگل جیمنی کی کارکردگی میں 10 گنا بہتری
    • ورڈپریس خامیوں سے ہیکرز کا حملہ، لاکھوں ویب سائٹس خطرے میں
    • راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں اربن فلڈنگ الرٹ جاری
    • لینڈ سلائیڈنگ کے بعد جھیل سیف الملوک روڈ سیاحوں کے لیے بند
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
    • گیانا کشتی حادثہ: 27 لاشیں برآمد، عملے کی غفلت پر تحقیقات شروع
    • پاکستان نے قومی جیم اسٹون پالیسی منظور کر لی، 2030 تک 50 کروڑ ڈالر برآمدات کا ہدف
    • پیٹرول ڈیلرز کی روزانہ قیمتوں کے نظام کی حمایت، 8 فیصد مارجن بڑھانے کا مطالبہ
    • امریکی فوج کا ایران پر تازہ حملوں کا سلسلہ مکمل ہونے کا اعلان
    • امریکا کا مشرقِ وسطیٰ کشیدگی پر عالمی سطح پر احتیاطی انتباہ جاری
    • کینوا کی پی آئی اے کی نئی شناخت کے لیے قومی مقابلے کی تجویز
    • غزہ میں اسرائیلی حملے میں تین بچوں سمیت پانچ فلسطینی جاں بحق
    • ایم ایس ایف کا اسرائیل سے زیرِ حراست فلسطینی طبی عملے کی رہائی کا مطالبہ
    • ٹرمپ نے کینیڈا کی بعض اشیا پر 50 فیصد امریکی ٹیرف عائد کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان ٹیم کیلئے اس سال آرام کرنا مشکل ، بین الاقوامی کرکٹ میں مصروف رہے گے

    By Khabrain Newsاپریل 15, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان آئندہ 12 ماہ مسلسل بین الاقوامی کرکٹ میں مصروف رہے

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کی آئندہ 12 ماہ کی مصروفیات پر مشتمل مکمل بین الاقوامی کرکٹ سیزن کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مئی 2022 سے مئی 2023 تک پانچ مینز اور پانچ ویمنز غیرملکی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دور ہ کریں گی۔اس دوران قومی مینز کرکٹ ٹیم 7 ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 25 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل یہ 7 ٹیسٹ میچز میں سے 2 سری لنکا، 3 انگلینڈ اور 2 نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل 12 ون ڈے انٹرنیشنل میچز ویسٹ انڈیز، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈزکے خلاف کھیلے جائیں گے۔

    اس عرصہ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ اور آئی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھی شرکت کرے گی۔ٹی ٹونٹی طرز کی کرکٹ میں ان دو ایونٹس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ 12 ماہ میں انگلینڈ کے خلاف 7 ، ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 اور نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے گی۔

    نیوزی لینڈکی ٹیم اپریل 2023 میں دورہ پاکستان میں پانچ ون ڈےانٹرنیشنل سمیت پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے گی۔

    دوسری جانب، قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی آئندہ 12 ماہ میں چیلجنگ کرکٹ کھیلنے کو ملے گی، جہاں انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملے گا۔اس دوران قومی خواتین کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں 8 انٹرنیشنل سیریزکھیلے گی۔ان انٹرنیشنل سیریز میں آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ، آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمزاور اے سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ بھی شامل ہیں۔

    سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے مئی میں پاکستان آئے گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب پاکستان آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے کسی میچ کی میزبانی کرے گا۔مہمان ٹیم کے اس دورہ میں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بھی شامل ہیں۔

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم ستمبر میں چین روانہ ہوگی، جہاں وہ ایشین گیمز میں شرکت کرے گی۔ پھر اکتوبر نومبر میں آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس دوران مہمان ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

    اُدھر پاکستان شاہینز کی بھی 19ویں ایشین گیمز میں شرکت یقینی ہے، تاہم پی سی بی پاکستان شاہینز کے لیے مزید کرکٹ سیریز کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے۔

    پاکستان کی انٹرنیشنل سیریز (مئی 2022تا اپریل 2023، مقررہ تاریخوں/مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا):

    24 مئی تا 5 جون: سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ کراچی (3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی)
    5 تا 12 جون: ویسٹ انڈیزمینز کرکٹ ٹیم کا دورہ راولپنڈی (3 ون ڈےانٹرنیشنل میچز)
    جولائی تا اگست: پاکستان مینز ٹیم کا دورہ سری لنکا (2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈےانٹرنیشنل میچز)
    12 تا 24 جولائی :قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی بیلفاسٹ میں سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت (4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز)
    25 جولائی تا 8 اگست: قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت (7 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز)
    اگست : پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا دورہ نیدرلینڈز (تین ون ڈےانٹرنیشنل میچز)
    یکم تا 17 ستمبر:اے سی سی مینز ٹی ٹونٹی کپ کے لیے قومی مینز کرکٹ ٹیم کی سری لنکا روانگی (5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز)
    10 تا 25 ستمبر: پاکستان ویمنز اور پاکستان شاہینز کا 19ویں ایشین گیمز میں شرکت کے لیے چین کے شہر گانگزو کا دورہ
    ستمبر تا اکتوبر: انگلینڈ مینز ٹیم کا دورہ پاکستان (7 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز)
    15 اکتوبر تا 15 نومبر: آسٹریلیا میں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ
    30 اکتوبر تا 19 نومبر: آئرلینڈ ویمنز کا دورہ لاہور/کراچی (3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز)
    نومبرتا دسمبر : انگلینڈ مینز ٹیم کا دورہ پاکستان (3 ٹیسٹ میچز)
    نومبرتادسمبر: اے سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ ( 8 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز)
    دسمبرتاجنوری : نیوزی لینڈ مینز ٹیم کا دورہ پاکستان (2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈےانٹرنیشنل میچز)
    4 جنوری تا یکم فروری : پاکستان ویمنز ٹیم کا دورہ آسٹریلیا (3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز)
    جنوری: ویسٹ انڈیز مینز ٹیم کا دورہ پاکستان (3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز)
    جنوری تا فروری : آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، جنوبی افریقہ
    2 تا 26 فروری: آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، جنوبی افریقہ
    اپریل تا مئی: نیوزی لینڈ مینز ٹیم کا دورہ پاکستان ( 5 ون ڈے انٹرنیشنل اور 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز)

    Khabrain News

      Keep Reading

      میسی کا ارجنٹائن کی ورلڈ کپ شکست پر جذباتی پیغام

      گوجرانوالہ میں 220 ملی میٹر بارش، 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

      لاہور کے اسپتال میں پنجاب کی پہلی روبوٹک سرجری کامیاب

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.