تازہ تر ین

کراچی کسٹم نے 65 لاکھ روپے مالیتی غیر ملکی شراب قبضے میں لے لی

کراچی: (ویب ڈیسک) کسٹم عملے نے کراچی میں بڑی کارروائی کے دوران 65 لاکھ کے قریب مالیت کی غیر ملکی شراب تحویل میں لے لی، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
کسٹم نے بلوچستان سے کراچی میں غیر ملکی شراب کی مبینہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ موچکو چیک پوسٹ کے قریب سرکاری نمبر پلیٹ ڈبل کیبن گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان کسٹم کی گاڑی کو ٹکر مار کر فرار ہو گئے۔
کسٹم اہلکاروں نے گاڑی کا تعاقب کیا تو شیرشاہ کے قریب ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے گاڑی چھوڑ دی۔ ڈبل کیبن گاڑی سے 64 لاکھ 80 ہزار مالیت کی غیر ملکی شراب کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain