تازہ تر ین

دس لاکھ سے زائد خیموں کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ کی اقوام متحدہ کے ہیومینٹیرین کو آرڈینیٹر سے گفتگو

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 15 اگست کے بعد ہونے والی تیز بارشوں سے تقریباً تمام شہر ڈوب گئے ہیں، اس وقت ہمیں سیلاب و بارش متاثرین کے لیے دس لاکھ سے زائد خیموں کی ضرورت ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یہ بات اقوام متحدہ کے ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس سے ملاقات کے دوران کہی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سیلاب و بارش متاثرین کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے جولین ہارنیس کو بتایا کہ حکومت سندھ کے پاس اسٹاک میں 86 ہزار خیمے موجود تھے جب کہ اس وقت متاثرین کے لیے ہمیں خیمے، صاف پانی، فلٹرایشن پمپس اورکھانے پینے کی اشیا درکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس نے وزیراعلیٰ سندھ سے گفتگو کے دوران یقین دہانی کرائی کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میر پور خاص اور سانگھڑ سمیت دیگر شہروں کے دورے کریں گے اور سروے بھی کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain