کوئٹہ : (ویب ڈیسک) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے شہر میں مسلسل بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کوئٹہ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ شہر میں مسلسل بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث کیا گیا۔
نوٹی فکیشن میں تمام ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو وارڈز میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔