Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لگان اور غجنی کے اداکار پردیپ راوت 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پی سی بی نے 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن سے واپڈا اور ساحر ایسوسی ایٹس کو خارج کر دیا
    • مکہ مکرمہ دنیا کے سب سے زیادہ وزٹ کیے جانے والے شہروں میں پانچویں، مدینہ منورہ ساتویں نمبر پر
    • بابر اعظم اس دہائی میں بین الاقوامی کرکٹ میں 1,000 چوکے لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے
    • اسپائیڈر مین نو وے ہوم کی اداکارہ میری ایگڈا 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
    • یو ایف سی فائٹر ایلین ناسیمنٹو 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پاکستان کا ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
    • پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کا دورہ تیسرے ٹی20 میں فتح کے ساتھ اختتام کیا
    • لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک شروع
    • ملتان میں صارفین کے مبینہ تشدد کے بعد سب وے پاکستان کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسلام آباد میں 11.9 ارب روپے کی لاگت سے پہلے 35 ہزار نشستوں والے کرکٹ اسٹیڈیم کے منصوبے پر کام تیز
    • کربلا میں اربعین 2026 میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت
    • اسرائیل نے چار دن میں لبنانی فضائی حدود کی 125 بار خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
    • کربلا میں اربعین 2026 میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت
    • مہران اجمل خان رپورٹر کی ڈائری
    • اسرائیل نے چار دن میں لبنانی فضائی حدود کی 125 بار خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
    • امام حسینؑ کے چہلم کا ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد
    • امام حسینؑ کے چہلم کا ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد
    • امریکی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ ماریسیو پوچیٹینو کے 2030 فیفا ورلڈ کپ تککے معاہدے میں توسیع
    • واشنگٹن کے اسپوکین میں جنگلاتی آگ، 65 ہزار افراد بے گھر، 700 سے زائد عمارتیں تباہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کسانوں کو 1800 ارب روپے کے قرض دیے جائینگے: وزیراعظم شہباز شریف

    By Khabrain Newsاکتوبر 31, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کسانوں کو 1800 ارب روپے کے قرضے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رقم گزشتہ سال کے مقابلے میں 400 ارب روپے زیادہ ہے۔
    انہوں نے یہ اعلان کسان ریلیف پیکج کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور طارق بشیر چیمہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو زرعی شعبے کیلئے 50 ارب روپے قرض دیے جائیں گے، کسانوں کی بہتری کیلئے حکومت جو بھی قدم اٹھائے گی وہ پاکستان کے مفاد میں ہوگا، حکومت ان قرضوں پر6 ارب 40 کروڑ رروپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔
    میاں شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے کسانوں کو بلا سود قرض فراہم کیے جائیں گے، ڈی اے پی کی پیداوار کیلئے کھاد بنانے والوں کو سستی گیس فراہم کریں گے، ڈی اے پی کی فی بوری میں 2500 روپے کمی کروائی گئی ہے، حکومت نے ڈی اے پی کھاد کی بوری کی قیمت 11 ہزار 250 روپے مقررکردی ہے، ڈی اے پی پر 58 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
    وزیراعظم نے اعلان کیا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں گندم کے بیج کے 12 لاکھ تھیلے فراہم کیے جائیں گے، وفاق اور صوبے مل کر بیج کیلئے 13 ارب 20 کروڑ روپے دیں گے، سیلاب زدہ علاقوں میں بے زمین ہاریوں کو بلا سود 5 ارب کے قرضے دیئے جائیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ اسمال میڈیم انٹر پرائز معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ٹریکٹر کی قیمت عام کسانوں کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے، ٹریکٹر کی قیمت کم کرنے کیلئے ہم نے پوری کوشش کی، 5 سال تک استعمال شدہ ٹریکٹرز کی درآمد کی اجازت دے رہے ہیں، استعمال شدہ ٹریکٹرز کی درآمد کیلئے ڈیوٹی پر چھوٹ دی جائے گی۔
    وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت 5 لاکھ ٹن یوریا درآمد کرے گی، حکومت یوریا پر بھی 30 ارب روپے کی سبسڈی دے گی، گزشتہ حکومت نے گندم اور چینی پہلے برآمد پھر درآمد کی، گزشتہ حکومت نے پاکستان کو اس طرح کے نقصانات پہنچائے، ہمیں مجبورا گندم امپورٹ کرنا پڑی، ہم نے مشاورت کے ساتھ فیصلہ کیا ہے کہ ہم 16 لاکھ ٹن گندم اور امپورٹ کریں گے، اب ٹوٹل 26 لاکھ ٹن گندم امپورٹ ہو گی، 10 لاکھ ٹن آچکی ہے، جب بھی صوبے چاہیں گے ان کو گند م فراہم کریں گے، اجتماعی کوشش سے ہم ایک ایک ڈالر بچا رہے ہیں۔
    انہوں نے کسان ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زرعی ترقی کیلئے کسانوں کے مسائل کا حل ضروری ہے،
    پاکستان کی معاشی ترقی کا انحصار زرعی ترقی پر ہے، سیلاب سے پورے پاکستان میں تباہی مچی، سیلاب سے 40 لاکھ ایکڑز پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، زراعت ہماری معیشت کو آگے بڑھا سکتی ہے، 88 ارب روپے سیلاب متاثرین میں نقد اور اشیا کی شکل میں امداد تقسیم کی ہے۔
    وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں بجلی سے چلنے والے تین لاکھ ٹیوب ویلز ہیں، ہم سولرائزیشن کی طرف جا رہے ہیں، 3 لاکھ ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کیلئے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
    انہوں ںے کہا میں کل چین کے دورے پر جا رہا ہوں، چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دوں گا، کسانوں کو 13 روپے فی یونٹ فکسڈ بجلی فراہم کی جائے گی، کسانوں کو بجلی فراہمی میں 43 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
    وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان پیکج سے زرعی شعبہ کچھ ہی عرصے میں مزید مستحکم ہو جائے گا، سیاسی سوالوں کا کل چین جانے سے پہلے جواب دوں گا۔
    انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کسان پیکج کا مقصد فوڈ امپورٹ میں کمی لانا ہے، کسان پیکج پر عملدرآمد کیا گیا تو زرعی پیداوار بڑھی گی اور ہماری امپورٹ کم ہو گی، دعا کرتا ہوں کہ تیل اور گیس کی قیمتیں نیچے آئیں، زرعی پیداوار بڑھائیں گے تو ہماری امپورٹ کم ہو گی، پنجاب کے بھی ہر سیلاب سے متاثرہ گھرانے کو 25 ہزار روپے فراہم کیے گئے ہیں، گندم کی قلت اس وقت ختم ہوگی جب ہمارے پاس زیادہ مقدار میں پیدا ہوگی،
    میاں شہباز شریف نے کہا کہ کرشنگ کا معاملہ صوبائی ہے، صوبوں کو عملدرآمد کرانا چاہیے، اگر بلین ٹری آج لگا ہوتا تو موسمیاتی تبدیلی پر بڑا فرق پڑتا، کسانوں کو یقین دہانی کرائی تھی کسان پیکج ان کے مطابق ہوگا، اسحاق ڈار منجھے ہوئے فنانشل ایکسپرٹ ہیں، امید ہے صوبے تعاون کریں گے۔
    وزیراعظم میاں شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری پنجاب میں خدمت کے دوران جعلی ادویات کا خاتمہ ہوا، بطور وزیراعلیٰ پنجاب کسی کو بھی جعلی زرعی ادویات بیچنے نہیں دی، میری صوبوں سے درخواست ہے کہ جعلی ادویات کا قلع قمع کریں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک شروع

      ملتان میں صارفین کے مبینہ تشدد کے بعد سب وے پاکستان کا قانونی کارروائی کا اعلان

      مہران اجمل خان رپورٹر کی ڈائری

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.