Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ‘لگان’ اور ‘گجنی’ کے اداکار پردیپ راوت 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پی سی بی نے 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن سے واپڈا اور ساحر ایسوسی ایٹس کو خارج کر دیا
    • مکہ مکرمہ دنیا کے سب سے زیادہ وزٹ کیے جانے والے شہروں میں پانچویں، مدینہ منورہ ساتویں نمبر پر
    • بابر اعظم اس دہائی میں بین الاقوامی کرکٹ میں 1,000 چوکے لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے
    • اسپائیڈر مین نو وے ہوم کی اداکارہ میری ایگڈا 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
    • یو ایف سی فائٹر ایلین ناسیمنٹو 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پاکستان کا ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
    • پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کا دورہ تیسرے ٹی20 میں فتح کے ساتھ اختتام کیا
    • لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک شروع
    • ملتان میں صارفین کے مبینہ تشدد کے بعد سب وے پاکستان کا قانونی کارروائی کا اعلان
    • اسلام آباد میں 11.9 ارب روپے کی لاگت سے پہلے 35 ہزار نشستوں والے کرکٹ اسٹیڈیم کے منصوبے پر کام تیز
    • کربلا میں اربعین 2026 میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت
    • اسرائیل نے چار دن میں لبنانی فضائی حدود کی 125 بار خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
    • کربلا میں اربعین 2026 میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت
    • مہران اجمل خان رپورٹر کی ڈائری
    • اسرائیل نے چار دن میں لبنانی فضائی حدود کی 125 بار خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
    • امام حسینؑ کے چہلم کا ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد
    • امام حسینؑ کے چہلم کا ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد
    • امریکی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ ماریسیو پوچیٹینو کے 2030 فیفا ورلڈ کپ تککے معاہدے میں توسیع
    • واشنگٹن کے اسپوکین میں جنگلاتی آگ، 65 ہزار افراد بے گھر، 700 سے زائد عمارتیں تباہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قوم سے معافی مانگ لی

    By Khabrain Newsاگست 10, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے 7 اکتوبر کو حماس کا حملہ نہ روک پانے پر اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے شک ، بے شک ، میں معافی مانگتا ہوں ، جو کچھ ہوا میں اس پر دل کی گہرائیوں سے معافی چاہتا ہوں۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ان خیالات کا اظہار ٹائمز میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں کیا۔ اس سے قبل انھوں نے کبھی سیکیورٹی ناکامی کو تسلیم نہیں کیا تھا۔

    حماس کے حملے کے دن کو یاد کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی جب پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں تو یہ سوچتے ہیں کہ ہمیں یہ کرنا چاہیے تھا اور ہم یہ نہیں کر سکے۔

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسماعیل ہنیہ کی ایران میں مارے جانے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے کہا ناں کہ ہم اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کریں گے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اس لیے قتل کے پیچھے اسرائیل تھا یا نہیں ہے، نہیں بتاؤں گا۔

    غزہ میں جنگ بندی سے متعلق نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کشیدگی کو نہیں بڑھا رہا لیکن ایران کو بتانا ضروری سمجھے ہیں کہ ہم ایران اور اس کی ‘پراکسیوں ‘کے لیے قربانی کے بکرے نہیں ہیں کہ ہمیں ذبح کرتا رہے۔

    یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملے میں 39 ہزار 699 فلسطینی شہید اور 80 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف سے زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

    یاد رہے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے فوری بعد وزیراعظم نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پر اس کی ذمہ داری انٹیلی جنس اداروں پر عائد کی تھی جو اس حملے کا پتا چلانے میں ناکام ثابت ہوئے تھے۔

    بعد ازاں انھوں نے اپنے اس ٹویٹ کو ہٹادیا تھا کیوں کہ اکثر رہنماؤں نے اعتراض کیا تھا کہ اس سے حکومت اور فوج میں فاصلے بڑھ جائیں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      مکہ مکرمہ دنیا کے سب سے زیادہ وزٹ کیے جانے والے شہروں میں پانچویں، مدینہ منورہ ساتویں نمبر پر

      پاکستان کا ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف

      کربلا میں اربعین 2026 میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی شرکت

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.