Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لیبرون جیمز 24ویں سیزن سے قبل لیکرز چھوڑنے کے لیے تیار
    • اقوام متحدہ کا انتباہ: UNRWA فنڈز کی کمی سے لاکھوں فلسطینی متاثر
    • آبنائے ہرمز پر خطرات برقرار، عمان کا جنگ کے بعد منصوبہ پیش
    • ایران کا قطر سے امریکی معاہدے اور منجمد اثاثوں پر مذاکرات کا امکان
    • قطر: امریکی ایلچی دوحہ میں موجود، آج ایران سے ملاقات نہیں ہوگی
    • لبنان سرحد پر بفر زونز ایک ‘بنیادی تبدیلی’ ہیں، نیتن یاہو
    • ایران سے مذاکرات ناکام ہوئے تو کئی آپشنز موجود ہیں، وینس
    • محمد حارث اور صائم ایوب کا مہوڈنڈ جھیل پر گھڑ سواری سے لطف اندوز ہونے کا منفرد انداز
    • امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی لیبیا کے کمانڈر سے ملاقات، لیبیا بحران کے حل کی کوششیں جاری
    • سابق این بی اے کھلاڑیوں ملک بیزلی اور ایڈ ڈیوس پر جوئے کے کیس میں فردِ جرم عائد
    • پاکستان کے 6 شہروں جیکب آباد، سبی، تربت، دادو، سکھر اور نوابشاہ میں محسوس درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا
    • ایران میں آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کی تیاریاں، 2 کروڑ افراد کی شرکت متوقع
    • چینی ارب پتی گو وینگئی کو امریکا میں 30 سال قید کی سزا
    • فیفا ورلڈ کپ میں جرمنی کو شکست، پیراگوئے میں قومی تعطیل کا اعلان
    • پاکستان میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 25 ہزار روپے سے نیچے آگئی
    • ویراٹ کوہلی کی پاکستانی ننھے مداح جاہد احمد سے دل چھو لینے والی ملاقات
    • پی سی بی نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لیے 6.7 ارب روپے منظور کر لیے
    • وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کریں گے
    • وزیراعظم شہباز شریف کا زرعی شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا حکم
    • برازیل کے صدر لوئز لولا نے غزہ صورتحال پر نیتن یاہو کو ذمہ دار قرار دے دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایلون مسک بہت جلد دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے والے ہیں، رپورٹ

    By Khabrain Newsستمبر 18, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     نیویارک: امریکی ادارے انفورما کونیکٹ اکیڈمی نے تخمینہ لگایا ہے کہ ایلون مسک کے الیکٹرک گاڑیوں اور سوشل میڈیا سے لے کر اسپیس راکٹس تک اور دیگر کاروبار ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید وسیع ہوتے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ جلد ہی دنیا کے پہلے کھرب پتی (ڈالر) بن سکتے ہیں۔

    سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کو کاروباری دنیا میں غیرمعمولی کامیابی پر بااثر ترین افراد میں شمار کیا جاتا ہے اور بعض لوگ انہیں متنازع بھی قرار دیتے ہیں اور اس وقت ان کی دولت کا حجم 250 ارب ڈالر کے قریب ہے اور دنیا کے امیرترین شخص ہیں۔

    انفورما کونیکٹ اکیڈمی کے مطابق ایلون مسک بہت جلد دنیا کے پہلے کھرب پتی بن سکتے ہیں اور یہ ہدف 2027 تک حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ ان کی دولت کی شرح سالانہ 110 فیصد کی اوسط سے تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے، جس سے واضح ہے کہ وہ ایک کھرب ڈالر کے مالک بننے والے دنیا کے پہلے آدمی بن سکتے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک اس دوڑ میں اکیلے نہیں ہیں اور انہیں سخت مقابلے کا بھی سامنا ہے وار کمپیوٹر چپس بنانے والے کمپنی نویڈیا کے مالک جینسین ہوئینگ 2028 میں ایک کھرب ڈالر کے مالک بن سکتے ہیں تاہم بلومبرگ کے مطابق اس وقت ان کی دولت 104 ارب ڈالر ہے۔

    انفورما کونیکٹ اکیڈمی نے بتایا کہ بھارت کے مشہور کاروباری شخصیت گوتم اڈانی بھی اس فہرست میں شامل ہیں اور ان کی دولت میں اضافے کی شرح کے پیش نظر وہ بھی 2028 میں کھرب پتی بن سکتے ہیں۔

    ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بن سکتے ہیں یا نہیں یہ ان کی مشہور کمپنی ٹیسلا پر منحصر ہے جو الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی دنیا کے امیر ترین کمپنی ہے، جس کی مالیت 710 ارب ڈالر ہے، جو کوکا کولا، بینک آف امریکا اور بوئینگ سے بھی امیر کمپنی ہے۔

    ٹیسلا کے 13 فیصد حصص کے مالک ایلون مسک ہیں، جن کی مالیت اس وقت 93 ارب ڈالر ہے، اس کے علاوہ ان کی ملکیت میں 303 ملین اسٹاک ہے جو ان کے غیرمعمولی اور متنازع کمپنسیشن پیکیج سے جڑا ہوا ہے، اس سے عدالت نے ایک مرتبہ معطل کردیا تھا تاہم بعد میں بحال کردیا تھا۔

    انفورما کونیکٹ اکیڈمی نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ٹیسلا تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اس کی بدولت مسک جلد نے ایک کھرب ڈالر سے زائد کی دولت جمع کرسکتے ہیں۔

    سی این این کو ویڈبش سیکیورٹیز کے سینئر ایکویٹی اینالسٹ ڈین آئیویز نے کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ مسک آنے والے برسوں میں ترقی کے نئے اہداف حاصل کریں گے کیونکہ ٹیسلا پورے جوبن کے ساتھ وسیع ہو رہی ہے، روٹیکسیز اور الیکٹرک کاروں کا مستقبل ہے۔

    رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ سب کچھ حالات میں غیرمعمولی تبدیلی نہیں آئی تو جلد ممکن نہیں لیکن حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے کیونکہ جہاں ٹیسلا کو چین کے اپنے حریفوں سے مقابلے کا سامنا ہے تو دوسری طرف دنیا کی معیشت کے بدلتے رخ کا کسی کو معلوم نہیں ہے۔

    اسی طرح ٹیسلا کو ماضی میں بھی کئی دفعہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور مسابقت کے باعث 2022 میں کمپنی کو اپنے ایک تہائی حصص سستے داموں فروخت کرنا پڑے تھے۔

    یاد رہے کہ ایلون مسک نے 2008 میں ایک مرتبہ انکشاف کیا تھ کہ ٹیسلا چند دنوں میں دیوالیہ ہوجائے گی تاہم اس سے قبل قرض کی سہولت دستیاب ہوگئی تھی اور پھر کمپنی دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہوئی اور ترقی کی نئی مثالیں قائم کردی۔

    اسی طرح 2018 میں ایلون مسک حکومتی اداروں اور شیئرہولڈرز کے ساتھ تنازعات میں بھی پھنس گئے تھے اور ان پر ٹیسلا کے حصص میں دھوکا دہی کا الزام عائد کیا تھا، مسک کو کئی ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا، اس کے علاوہ قانونی اخراجات کے ساتھ ساتھ کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین کے عہدے سے بھی الگ ہونا پڑا تھا۔

    بلومبرگ کے مطابق ایلون مسک کے ان کی ایک اور کمپنی اسپیس ایکس میں 42 فیصد حصص ہیں اور جون میں اس کی مالیت 210 ارب ڈالر تھی، اسی طرح دماغ میں چپ کی پیوندکاری کا کاروبار نیورالنک کا مالک بھی مسک ہیں، جو دماغی حوالے سے معذور ہونے والے افراد کی بحالی کی مدد میں کارآمد ثابت ہوگی۔

    ایلون مسک کی دولت کا ایک اور بڑا ذریعہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ہے، سابق ٹوئٹر کو انہوں نے 2022 میں خریدا تھا لیکن ان کے پاس آنے کے بعد ایکس گھاٹے میں چلا گیا تھا، اسی طرح جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے کا سبب بننے جیسے الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

    ایکس کے حوالے سے گزشتہ برس ایک موقع پر ایلون مسک کو معافی بھی مانگنا پڑی تھی اور اپنی ایک پوسٹ میں انتہائی غصے کا بھی اظہار کیا تھا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      اقوام متحدہ کا انتباہ: UNRWA فنڈز کی کمی سے لاکھوں فلسطینی متاثر

      آبنائے ہرمز پر خطرات برقرار، عمان کا جنگ کے بعد منصوبہ پیش

      ایران کا قطر سے امریکی معاہدے اور منجمد اثاثوں پر مذاکرات کا امکان

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.