Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بھارت کی "کاکروچ” پارٹی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا
    • قازقستان وسطی ایشیا کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس شروع کرنے کے لیے تیار
    • آسٹرین ایئرلائنز اور آئی ٹی اے ایئرویز نے اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دیں
    • ٹرمپ: اسرائیل کو تسلیم کیے بغیر سعودی جوہری پروگرام کی حمایت نہیں
    • پاکستانی بائیکر شان علی نے امریکا بھر میں تنہا موٹر سائیکل کا سفر مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی
    • بھارتی وزیرِ تعلیم نے استعفیٰ دے دیا
    • سعودی اتحاد کا الحدیدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملہ، بندرگاہیں کھلی رہیں
    • حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داری، وزیراعظم آفس میں نیا دفتر
    • چین سے ملاقات میں ایران نے آبنائے ہرمز کشیدگی کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرا دیا
    • نابلس کے مشرق میں فلسطینی قصبے پر اسرائیلی فوج کا چھاپہ
    • عبداللہ فضل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر
    • ٹرمپ: ایران سے مذاکرات جاری، ایٹمی ہتھیار کی اجازت نہیں
    • ٹانک میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک، 15 اہلکار شہید: آئی ایس پی آر
    • ایران کا کہنا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں میں 55 افراد جاں بحق ہوئے ہیں
    • بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے استعفیٰ دے دیا
    • مون سون کے بڑھتے خطرات کے درمیان پاکستان کے ڈیم 58 فیصد بھر گئے۔
    • امریکہ نے پاکستانی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
    • شاہراہِ بلتستان پر سیلاب سے متاثرہ پل کی بحالی کا کام جاری
    • برطانیہ ایران کی دھمکیوں کے پیشِ نظر اپنے دفاع کے لیے تیار
    • ڈاکٹر نبیحہ کا دعویٰ: حارث کھوکھر روزانہ ازدواجی تعلق نبھانے کے قابل نہیں تھے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آئی پی پیز کو ٹیرف دینے میں ٹیکنالوجی اسٹڈی کی گئی نہ کوئی ٹیسٹ ، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

    By Khabrain Newsنومبر 5, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
    آئی پی پیز کو ٹیرف دینے میں  حکومتی سطح پر بڑی کوتاہیوں اور غفلت کا انکشاف ہوا ہے، جس کے مطابق آئی پی پیز کی نہ تو کوئی ٹیکنالوجی اسٹڈی کی گئی اور نہ کوئی ٹیسٹ کیا گیا۔
    سینیٹ کی پاور کمیٹی کا اجلاس محسن عزیز کی زیرصدارت ہوا، جس میں آئی پی پیز کے معاہدوں،  منافع کی شرح  اور مستقبل کے اقدامات کے معاملات  پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کی ٹاسک فورس برائے توانائی کے وائس چیئرمین و اسپیشل اسسٹنٹ برائے پاور محمد علی کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔
    سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ کمیٹی کو منافع کی شرح، کک بیکس، ہیٹ ریٹ، آڈٹ کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔ 5 آئی پی پیز کے معاہدے ختم ہوچکے، باقی آئی پی پیز کا مستقبل کیا ہے، یہ بتایا جائے۔
    وزیر اعظم کی ٹاسک فورس برائے توانائی کے وائس چیئرمین و اسپیشل اسسٹنٹ برائے پاور محمد علی  نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے مہنگی بجلی کے باعث 2019ء میں آئی پی پیز پر اسٹڈی کرائی۔ کمیٹی نے 2020ء میں رپورٹ دی ہم نے آپی پیز کو 1994ء کی پالیسی میں اپ فرنٹ ٹیرف دیا۔ 2002پالیسی میں ایکویٹی پر بھی  آئی پی پیز کو ریٹرن آفر کیے۔
    انہوں نے مزید بتایا کہ سرمایہ کاری پر ریٹرن دینے کے بعد آئی پی پیز کا منافع 27فیصد سے بڑھا۔ بجٹ نہ ملنے کے باعث پاکستان میں لگنے والی آئی پی پیز کی ٹیکنالوجی کی اسٹڈی نہیں کر سکے ۔ ہم نے 2 کروڑ مانگے تھے دنیا سے ہم اس ٹیکنالوجی کی کاسٹ کا ڈیٹا منگوالیتے۔ اس وقت آئی پی پیز کا ہیٹ ریٹ اور ایفیشنی ریٹ ٹیسٹ نہیں ہوا۔ اس وقت نیپرا نے ان آئی پی پیز کو ہیٹ ریٹ چیکنگ کے بغیر ٹیرف دیا ۔ نیپرا نے ایفیشنی اور ہیٹ ریٹ آڈٹ کرنے کی کوشش کی  تو آئی پی پیز نے عدالت سے حکم امتناع لیا۔
    محمد علی نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے آئی پی پیز کی اضافی ادائیگیاں مستقبل میں ایڈجسٹ کی جائیں۔ فرنس آئل کے پاور پلانٹس کی ایفیشنی 40فیصد ہے۔ مستقبل میں تمام آئی پی پیز کو ٹیک اینڈ پے پر لے کر جارہے ہیں۔ آئی پی پیز سے مذاکرات میں مزید 3 ماہ لگیں گے۔ قومی خزانے کو 300 ارب اور 3 سے 6 روپے شارٹ ٹرم میں ٹیرف کم ہوگا۔
    انہوں نے کہا کہ بیگاس پاور پلانٹس کے ٹیرف کو پاکستانی کرنسی پر منتقل کر دیا۔ پہلے بیگاس ٹیرف کوئلے کے ڈالر ریٹ سے منسلک تھا۔ اب بیگاس  کو کوئلے کی قیمت سے بھی ڈی لنک کر دیا گیا ہے۔ ہم نے بیگاس کے ٹیرف کو کوئلے کی قیمت ڈالر سے ڈی لنک کرنے کی سمری کابینہ کو بھیجوا دی ہے۔ پانچ آئی پی پیز کا معاہدہ ختم ہوچکا، 18 سے بات چیت جاری ہے۔ اس کے بعد حکومتی پلانٹس اور سولر ونڈ کو دیکھیں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستانی بائیکر شان علی نے امریکا بھر میں تنہا موٹر سائیکل کا سفر مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی

      حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داری، وزیراعظم آفس میں نیا دفتر

      ٹانک میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک، 15 اہلکار شہید: آئی ایس پی آر

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.