Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • محمد یوسف کی کوششوں سے 12 قریبی رشتہ داروں نے اسلام قبول کر لیا
    • براہموس سپرسونک میزائل ڈیل، بھارت اور یو اے ای کے درمیان مذاکرات جاری
    • ایران کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکہ کے ساتھ تکنیکی مذاکرات مکمل
    • ہالینڈ نے ورلڈ کپ سائیکل میں 20 گول کر لیے (16 کوالیفائرز، 4 فائنلز)
    • اسٹوکس اور ایٹکنسن تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ اسکواڈ میں شامل ہو گئے
    • پاکستانیوں نے 5 دن میں 300 ارب ایرانی ریال خرید لیے
    • لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں گولز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
    • طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے
    • انسٹاگرام کا نیا فیچر،اب ہر کیروسل سلائیڈ پر الگ کیپشن لگانا ممکن ہو گیا
    • عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
    • ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
    • لندن میں 38 ڈگری تک گرمی متوقع، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت
    • 5.4 شدت کے زلزلے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع لرز اٹھے
    • ایف بی آر موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے پر متفق، پاکستان میں قیمتیں کم ہونے کا امکان
    • غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق
    • مذاکرات کے پہلے دن کی غیر یقینی صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • ایران کے مطابق مذاکرات کے پہلے دن حتمی مذاکرات شروع کرنے کے لیے ضروری شقوں پر بات ہوئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مون سون کے دنوں میں بالوں کا جھڑنا، حقیقت یا وہم؟ ماہرین کی رائے کیا ہے؟

    By Khabrain Newsاگست 27, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جس طرح گرمیوں اور سردیوں میں ہماری جِلد کا رویہ بدلتا ہے بالکل اسی طرح موسمِ برسات میں بال بھی ماحولیاتی تبدیلیوں کے زیرِ اثر آ جاتے ہیں۔

    مون سون کے دنوں میں بال معمول سے زیادہ جھڑنے لگتے ہیں یا نہانے کے بعد فرش بالوں سے بھر جاتا ہے، اگر آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہے تو آپ اکیلے نہیں ہیں کیوں کہ ماہرین بالوں کی اس کیفیت کو ’مون سون شیڈنگ‘ کا نام دیتے ہیں اور یہ عام صورتحال ہے۔

    مون سون شیڈنگ کیا ہے؟

    ماہرین کے مطابق یہ کوئی وہم نہیں بلکہ ایک سائنسی حقیقت ہے۔

    بھارتی ایستھیٹیشن، ڈاکٹر گنجن گنگراجو کا کہنا ہے کہ مون سون شیڈنگ اصل میں بالوں کے جھڑنے اور ٹوٹنے میں اضافے کو کہا جاتا ہے جو ہوا میں نمی بڑھنے کے باعث ہوتا ہے۔

    ڈرماٹولوجسٹ اور ہیئر کیئر اسپیشلسٹ ڈاکٹر اجے رانا کے مطابق عام حالات میں ہم روزانہ 50 سے 100 بال کھوتے ہیں لیکن بارش کے دوران یہ تعداد دوگنی ہو سکتی ہے، نمی اور پسینہ سر کی جِلد کو زیادہ تیل والا اور فنگس کے لیے موزوں بنا دیتا ہے جس سے جڑیں کمزور ہو کر بال جھڑنے لگتے ہیں۔

    ماہر امراض جِلد ڈاکٹر شفا یٰسن کا کہنا ہے کہ اس موسم میں بالوں کے جھڑنے کی شرح روزانہ 150 سے 200 تک پہنچ سکتی ہے۔

    ماہرین کے مطابق یہ تبدیلی بالوں کے قدرتی سائیکل (Anagen، Catagen، Telogen) پر براہِ راست اثر ڈالتی ہے اور زیادہ بال Telogen یعنی جھڑنے کے مرحلے میں داخل ہو جاتے ہیں۔

    بالوں کو بچانے کے طریقے

    ماہرین کے مطابق چند سادہ اقدامات اپنانے سے اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے جس میں سر کی جِلد کی صفائی سب سے اہم بات ہے۔

    ماہرین کے مطابق مائیلڈ کیمیکل والا شیمپو ہفتے میں 2 سے 3 بار استعمال کریں اور بارش میں بھیگنے کے بعد فوراً بال دھو لیں، اینٹی فنگل شیمپو بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

    بالوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے آرگن آئل کا استعمال کریں، پیپٹائڈ سیرمز خون کی روانی بڑھاتے ہیں جبکہ پیاز، ناریل اور روزمیری آئل بالوں کے جھڑنے سے روکتے ہیں۔

    پروٹین، آئرن، زنک، بائیوٹن اور وٹامن ڈی سے بھرپور غذا بالوں کے لیے ضروری ہے۔

    یوگا، مراقبہ، ورزش اور بھرپور نیند بھی بالوں کی صحت بہتر بناتی ہے اور ذہنی دباؤ کو کم کرتی ہے۔

    احتیاط:

    گیلے بالوں کو سختی سے نہ باندھیں، ڈھیلے ڈھالے ہئیر اسٹائلز اختیار کریں اور مائیکروفائبر تولیے سے آہستگی سے بالوں کو خشک کریں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ برسات کے دنوں میں بالوں کا جھڑنا ایک حقیقی اور موسمی مسئلہ ہے، مگر یہ مستقل نہیں۔

    صحیح دیکھ بھال، متوازن خوراک اور ذہنی سکون سے اس کے اثرات کم کیے جا سکتے ہیں، اگر بالوں کا جھڑنا  غیر معمولی حد تک بڑھ جائے تو علاج کے لیے ماہرین سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ہر کوکا کولا آپ کی زندگی کے 12 منٹ کم کر سکتی ہے

      کینسر کے علاج میں مصنوعی ذہانت امید کی نئی کرن

      چینی کا استعمال مکمل ختم کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے، تحقیق

      تازہ ترین

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.