اسلام آباد (آن لائن )پارلیمنٹ کے چوتھے صدارتی اجلاس میں چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے شرکت نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پارلیمنٹ کے چوتھا اجلاس ہوا جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں مختلف ممالک کے سفیروں سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی لیکن اس اجلاس میں عمران خان نے شرکت نہیں کی۔واضح رہے کہ یہ پارلیمنٹ کا چوتھا مشترکہ اجلاس تھا جس میں سے ایک میں بھی عمران خان نے شمولیت اختیار نہیں کی۔