Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • یورپ شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، فرانس میں 18 ہلاکتیں
    • یکم جولائی سے پاسپورٹ دفاتر میں نقد ادائیگی بند، فیس کیو آر کوڈ کے ذریعے وصول ہوگی
    • ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکا کا گرین سگنل
    • پی آئی اے کی پرواز پی کے 309 دورانِ پرواز فنی خرابی کا شکار، بڑا حادثہ ٹل گیا
    • مصر کو ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ سے قبل سیٹل کی پرواز سے روک دیا گیا
    • اسرائیل جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون برقرار رکھے گا
    • محمد یوسف کی کوششوں سے 12 قریبی رشتہ داروں نے اسلام قبول کر لیا
    • براہموس سپرسونک میزائل ڈیل، بھارت اور یو اے ای کے درمیان مذاکرات جاری
    • ایران کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکہ کے ساتھ تکنیکی مذاکرات مکمل
    • ہالینڈ نے ورلڈ کپ سائیکل میں 20 گول کر لیے (16 کوالیفائرز، 4 فائنلز)
    • اسٹوکس اور ایٹکنسن تیسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ اسکواڈ میں شامل ہو گئے
    • پاکستانیوں نے 5 دن میں 300 ارب ایرانی ریال خرید لیے
    • لیونل میسی نے ورلڈ کپ میں گولز کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
    • طافو خان کے صاحبزادے طارق طافو انتقال کرگئے
    • انسٹاگرام کا نیا فیچر،اب ہر کیروسل سلائیڈ پر الگ کیپشن لگانا ممکن ہو گیا
    • عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ
    • قطر میں ایل این جی پلانٹ دھماکہ، 13 پاکستانی اور بھارتی مزدور جاں بحق
    • 20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے
    • برطانوی سابق ڈی یو پی رہنما سر جیفری ڈونلڈسن بچوں سے جنسی زیادتی کے جرم میں قصوروار قرار
    • ایران آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو واپس آنے دے گا:وینس کا دعویٰ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عراق : داعش نے تاریخی مسجد شہید کر دی ، میناروں کو بموں سے اڑا دیا

    By Daily Khabrainجون 23, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بغداد(آئی این پی)عراقی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ داعش نے موصل میں تاریخی جامع مسجد النوری کو شہید کردیا ہے، تاریخی اہمیت کے حامل مینار کو بھی دھماکوں سے اڑا دیا گیا،عراقی وزیراعظم نے داعشکی جانب سے موصل کی مسجد النوری تباہ کیے جانے کو تنظیم کی شکست کا اعتراف قرار دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ داعش نے گزشتہ رات مسجد النوری کے ڈھانچے اور مینار کی بنیادوں پر بارود نصب کر دیا اور پھر دھماکوں سے مسجد کی عمارت کو شہید کر دیا۔ عراقی فورسز مغربی موصل میں مسجد النوری پر قبضے کیلئے فیصلہ کن کارروائی کر رہی ہیں۔عراق کے وزیراعظم نے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کی جانب سے موصل کی مسجد النوری تباہ کیے جانے کو تنظیم کی شکست کا اعتراف قرار دیا ہے۔عراقی اور امریکی فوج کا کہنا ہے کہ مسجد کے مینار کو دولتِ اسلامیہ نے دھماکے سے اڑا دیا تھا۔تاہم دولتِ اسلامیہ کے خبر رساں ادارے العماق کا کہنا ہے کہ اس مسجد کو ایک امریکی لڑاکا طیارے نے نشانہ بنایا۔علاقے کی فضا سے لی گئی تصاویر میں بڑے پیمانے پر تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔اس تباہی کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے۔یہ وہی معروف مسجد ہے جہاں 2014 میں ابو بکر البغدادی نے خلافت کا دعوی کیا تھا۔ اس مسجد کے مینار کا جھکا ایک طرف تھا۔موصل کے معرکے پر عراقی فورس کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ جس وقت دولتِ اسلامیہ نے تاریخ کے خلاف یہ جرم کیا اور مسجد کو تباہ کیا اس وقت ان کے فوجی 50 پچاس میٹر کی دوری پر تھے۔ادھر ایک امریکی کمانڈر کا کہنا تھا کہ دولتِ اسلامیہ نے موصل اور عراق کا ایک خزانہ تباہ کر دیا ہے۔میجر جنرل جوژف مارٹن کا کہنا تھا کہ یہ عراق اور موصل کے عوام کے خلاف ایک جرم ہے اور اس بات کی مثال ہے کہ اس تنظیم کو کیوں تباہ کر دیا جانا چاہیے۔عراق اور شام میں متعدد تاریخی ثقافتی مقامات کو تباہ کیا جا چکا ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دولتِ اسلامیہ موصل میں ایک لاکھ شہریوں کو انسانی ڈھالوں کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ہزاروں عراقی سکیورٹی فورسز، کردش پیشمرگا جنگجوں، سنی عرب قبائلیوں اور شیعہ ملیشیا کے اراکین امریکی اتحادی فورسز کے ساتھ مل کر اکتوبر 2016 سے موصل کے معرکے میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف لڑ رہے ہیں۔حکومت نے مشرقی موصل کو آزاد کروا لینے کا اعلان جنوری 2017 میں کیا تھا تاہم شہر کا مغربی حصہ آزاد کروانا قدرے مشکل ثابت ہو رہا ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکا کا گرین سگنل

      اسرائیل جنوبی لبنان میں سکیورٹی زون برقرار رکھے گا

      براہموس سپرسونک میزائل ڈیل، بھارت اور یو اے ای کے درمیان مذاکرات جاری

      تازہ ترین

      عدالت نہ روکے تو بائیڈن آڈیو ریکارڈنگز منظرِ عام پر آ سکتی ہیں:رپورٹ

      20 لاکھ بیرل خام تیل لے جانے والے2 ٹینکرز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

      برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے استعفیٰ دے دیا

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.