Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے
    • عاقب جاوید نے پاکستان کے 2027 ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات مسترد کر دیے۔
    • امریکا۔ایران جنگ پر اخراجات 37.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
    • ڈچ طلبہ نے دنیا کی پہلی شمسی توانائی سے چلنے والی ایمبولینس متعارف کرا دی۔
    • گوجرانوالہ کا شمسی انڈر پاس شدید بارش کے بعد زیرِ آب
    • ثمر خان، نومی خان اور کامی کلکس نے 5,100 میٹر بلند فرگم پاس سر کر لیا۔
    • عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ
    • ڈیوڈ وارنر نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے الزام کا اعتراف کر لیا
    • رحمت شاہ افغانستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
    • پاکستانی طلبہ نے حیاتیات اولمپیاڈ میں چاندی کا تمغہ اور میرٹ سرٹیفکیٹ جیت لیا
    • مری پولیس نے سیاحوں کے لیے سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
    • مسٹر بیسٹ نے دیرینہ دوست تھیا بوئسن سے جزیرے پر منعقدہ شاندار تقریبِ میں شادی کر لی
    • پاکستان میں سونے کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
    • ‘گاڈزیلا ورسز کانگ’ کی اداکارہ کیلی ہوٹل 18 سال کی عمر میں ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں
    • پاکستانی کوہ پیماؤں نے 27 سال بعد ہندوکش کا دور افتادہ درہ دوبارہ کھول دیا
    • فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل گراؤنڈ کے ٹکڑے 450 ڈالر میں فروخت کرے گا
    • عبداللہ اقبال یوئیفا چیمپئنز لیگ کھیلنے والے پہلے فعال پاکستانی فٹبالر بن گئے
    • کینیڈین ایئر، لفتھانزا، اطالوی ایئرلائنز اور کیتھے پیسیفک نے دبئی کی پروازیں اگست تک معطل کر دیں۔
    • ممدانی: نیویارک کے پاس آئی سی سی وارنٹ پر نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا اختیار نہیں
    • ٹرمپ نے امریکا۔سعودی تاریخی سول جوہری معاہدے کی منظوری دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دھرنا گروپ کے سربراہ بارے شہباز شریف کا اہم انکشاف

    By Daily Khabrainجولائی 17, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    shahbaz shareef
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ باشعور عوام نے دھرنوں ،لانگ مارچ اور احتجاجوں سے لاتعلق رہ کرثابت کیا ہے کہ وہ صرف پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں ۔پاکستان کے عوام نے مسلم لیگ(ن) کو خدمت خلق کا مینڈیٹ دیا ہے اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاست عوام کی ترقی اورخوشحالی کی سیاست ہے جبکہ دوسری طرف منفی سیاست کرنے والے ملک کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں اوریہ عناصر ملک سے انتہاءپسندی،غربت،بے روزگاری اوراندھیروں کا خاتمہ نہیں چاہتے ۔سیاست میں ہمیشہ مصنوعی سہارے ڈھونڈنے والے دھرنا گروپ کے سربراہ کو عوام ہر محاذ پر مسترد کرچکے ہیں ۔عوام کی خدمت ان لوگوں کے بس کا کام نہیںجن کی سیاست صرف جھوٹ اورالزام تراشی کے گرد گھومتی ہے – ان سیاسی عناصرکو یہ بات ذہین نشین رکھنی چاہیے کہ وہ اپنے غیر جمہوری طرز عمل کے ذریعے قوم کو یرغمال نہیں بناسکتے ۔الزام تراشی کے ماہر ایک سیاستدان نے جھوٹ بولنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اوریہ ناعاقبت اندیش عناصر صرف سیاست برائے اقتدار کےلئے ملک وقوم کی تقدیر کو داپر لگارہے ہےں ۔ملک مےں محاذ آرائی ،افراتفری اور بے چےنی پھےلانے کے ذمہ د اروں کو قوم اور تارےخ کبھی معاف نہےں کرے گی۔پاکستان کی ترقی کا سفر روکنے کا کھےل کھےلنے والے عوام پر رحم کرےں ۔وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں مسلم لےگ(ن) نے صدق دل کےساتھ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔ہمارا جےنا مرناعوام کے ساتھ تھا،ہے اور رہے گا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار پاکستان مسلم لےگ(ن) کے عہدےداروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ سابق کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن اورلوٹ مار نے پاکستان کو بدحال کردےا تھا اورجب پاکستان مسلم لےگ (ن) کو اقتدار ملا تو ملک مےں ہر طرف اندھےرے اورماےوسی کے بادل چھائے ہوئے تھے ۔کرپٹ ٹولے کی لوٹ مار ،اقرباءپروری اور بدعنوانےوں کے باعث قومی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے تھے۔انہوںنے کہا کہ سےاسی بنےادوں پر قرضے معاف کرانےوالوںاوربےنکوں پر اربوں روپے کے ڈاکے ڈالنے والوںکے چہروں سے قوم بخوبی واقف ہے اورغرےب قوم کے اربو ں روپے ہڑپ کرنے والے آج پارسائی کے نام نہاد دعوےدار بنے ہوئے ہےں ۔دھرنا دےنے والوں نے بھی قومی معےشت کو نقصان پہنچانے مےں کوئی کسر نہےںچھوڑی اوران عناصر نے اپنے بلا جواز دھرنوں ،لاک ڈاو¿نوں اوراحتجاج کے ذرےعے ترقےاتی منصوبوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ےا ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے عوام کی قسمت بدلنے اورانہےں بنےادی سہولتوں کی فراہمی کےلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہےں – پاکستان آگے بڑھ رہا ہے لےکن بعض عناصر اسے ترقی کی منزل سے دور کرنا چاہتے ہےں-ان عناصر کو ترقی کرتا اور آگے بڑھتا ہواپاکستان گوارہ نہےں ہے ۔قومی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجےح دےنے والے اپنے عزائم مےں کبھی کامےاب نہےں ہوسکتے اور پاکستان آگے بڑھتا رہے گا۔انہوںنے کہا کہ وزےراعظم نوازشرےف نے گزشتہ چار برس مےں عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اورپاکستان کو اندھےروںسے نکال کرترقی و خوشحالی کے سفر پر گامزن کےا ہے ۔ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےںترقی اورخوشحالی کی منزل حاصل کرےں گے اور عوامی خدمت کا سفر آئندہ بھی جاری رہے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انصاف پرمبنی معاشرہ ملک کی سماجی ، معاشرتی اور اقتصادی ترقی کےلئے ایک ناگزیر ستون ہے اورمعاشرے میں ہر فرد کو انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے عالمی یوم انصاف کے موقع پراپنے پیغام مےں کہا ہے کہ ےہ دن منانے کا مقصد معاشرے میں انصاف کی اہمیت اور اس کی افادیت کے بارے شعور اجاگر کرنا ہے اورہمےں آج کے دن نا انصافی کےخلاف جدوجہد میں قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین بھی پیش کرنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ دےن اسلام انصاف کی اعلیٰ اقد ار کے فروغ کا درس دیتا ہے۔ مساوات اور انصاف کی فراہمی دین اسلام کی بنیادی تعلیمات کا حصہ ہے۔انہوںنے کہا کہ جن معاشروں میں انصاف کا حصول یقینی نہیں ہوتا ان معاشروں میں بگاڑ پیدا ہوجاتا ہے۔ وطن عزیز کو دنیا میں ایک باوقار اور ترقی پسند قوم بنانے کےلئے بلا تفریق انصاف کی فراہمی ضروری امر ہے۔انہوںنے کہا کہ انصاف کا بول بالا اور آئین کی بالا دستی پاکستان مسلم لیگ (ن) کا منشور اور نصب العین ہے اورآج ہمےں معاشرے کے تمام طبقات کےلئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بزرگ صحافی،کالم نگار اور روزنامہ نیا اخبار کے ایگزیکٹو ایڈیٹر اسحاق چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شعبہ صحافت کی بہتری اور مثبت صحافت کے فروغ کےلئے اسحاق چوہدری کی خدمات کو تا دیر یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سےنئر صحافی محمد اصغر شاد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے پاکستانی آرمی کی گاڑی کونشانہ بنانے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے بھارتی جارحیت کے باعث گاڑی دریائے نیلم میں گرنے سے 4پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس کااظہار کیاہے۔ وزیر اعلی نے شہید ہونے والے فوجیوں کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کااظہار کیاہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      گوجرانوالہ کا شمسی انڈر پاس شدید بارش کے بعد زیرِ آب

      ثمر خان، نومی خان اور کامی کلکس نے 5,100 میٹر بلند فرگم پاس سر کر لیا۔

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.