تازہ تر ین

نواز شریف نے کارکنوں کو کال دی تو عمران خان۔۔۔

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تین عدالتوں سے مفرور دوسروں کے احتساب کی بات کس منہ سے کر رہا ہے ، عمران خان خیبر پختونخواہ کے احتساب کمیشن کا تالا کھول کر اپنے منہ کو تالا لگائیں ، پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والا آج پارلیمنٹ کی عزت کی بات کر رہا ہے، ، اداروں کو گالی دینا والا شخص اداروں کی عزت کی بات کر رہا ہے، زکوٰة کے پیسے پر منی لاو¿نڈرنگ کرنے والا آج دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہا ہے، عمران صاحب آپ نے صحیح کہا آپ کو پاکستان کی عوام نہیں چھوڑے گی ، ساری قوم دیکھ رہی ہے آپ ایک چور ،جھوٹے اور ذہنی مریض ہیں، عمران صاحب جس دن نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو کال دی اپ کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ اتوار کو اپنے ایک بیان انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے احتساب کمیشن کا تالا کھول کر اپنے منہ کو تالا لگائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والا آج پارلیمنٹ کی عزت کی بات کر رہا ہے ، اداروں کو گالی دینا والا شخص اداروں کی عزت کی بات کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زکوة کے پیسے پر منی لانڈرنگ کرنے والا آج دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہا ہے،سپریم کورٹ پر گندے کپڑے لٹکانے والا آج سپریم کورٹ کی حفاظت کی بات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کے ورکرز آپ کی اصلیت جان کر دوسری پارٹیز میں شامل ہو رہے ہیں،عمران صاحب آپ جو اپنے ورکرز کے ساتھ کر رہے ہیں وہ پورا پاکستان دیکھ رہا ہے،عمران صاحب تحریک انصاف تو کرپٹ ٹولے کی جماعت بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب جس دن نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو کال دی اپ کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ انہو ں نے کہا کہ تین عدالتوں سے مفرور دوسروں کے احتساب کی بات کس منہ سے کر رہا ہے، عمران خان صاحب سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں ہمیشہ کی طرح وزیراعظم سرخرو ہوں گے اور آپ کو شرمندگی ہو گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے صحیح کہا آپ کو پاکستان کی عوام نہیں چھوڑے گی ،ساری قوم دیکھ رہی ہے آپ ایک چور ، جھوٹے اور ذہنی مریض ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain