لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کے مستعفی ہونے والے وزیر میاں عطا محمد مانیکا نے اپنی قیادت کے خلاف الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کے میڈیا سیل نے حالات کو بگاڑا ہے، نوازشریف کسی اور کو وزیراعظم بنا دیتے تو آج حالات مختلف ہوتے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق عطا محمد مانیکا مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف پھٹ پڑے اور سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے میڈیا سیل نے حالات کو بگاڑا ہے۔ نوازشریف کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑ دینا چاہئے تھا، نوازشریف کسی اور کو وزیراعظم بنا دیتے تو آج حالات مختلف ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں صرف تنخواہ لینے کی کوئی ضرورت نہیں اور نہ ہی میری عمر اب کھلونوں سے کھیلنے کی ہے کہ میں جھوٹے لاروں اور سہانے وعدوں پر وقت گزاروں، پارلیمان کا سینئر رکن ہونے کے باوجود حکومت نے گزشتہ چار سال تک دیوار سے لگائے رکھا، مجبور ہو کر استعفیٰ دیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- مودی ہار گیا GEN-Zجیت گئی
- بھارت کی "کاکروچ” پارٹی نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا
- قازقستان وسطی ایشیا کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس شروع کرنے کے لیے تیار
- آسٹرین ایئرلائنز اور آئی ٹی اے ایئرویز نے اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دیں
- ٹرمپ: اسرائیل کو تسلیم کیے بغیر سعودی جوہری پروگرام کی حمایت نہیں
- پاکستانی بائیکر شان علی نے امریکا بھر میں تنہا موٹر سائیکل کا سفر مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی
- بھارتی وزیرِ تعلیم نے استعفیٰ دے دیا
- سعودی اتحاد کا الحدیدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملہ، بندرگاہیں کھلی رہیں
- حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داری، وزیراعظم آفس میں نیا دفتر
- چین سے ملاقات میں ایران نے آبنائے ہرمز کشیدگی کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرا دیا
- نابلس کے مشرق میں فلسطینی قصبے پر اسرائیلی فوج کا چھاپہ
- عبداللہ فضل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر
- ٹرمپ: ایران سے مذاکرات جاری، ایٹمی ہتھیار کی اجازت نہیں
- ٹانک میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک، 15 اہلکار شہید: آئی ایس پی آر
- ایران کا کہنا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں میں 55 افراد جاں بحق ہوئے ہیں
- بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے استعفیٰ دے دیا
- مون سون کے بڑھتے خطرات کے درمیان پاکستان کے ڈیم 58 فیصد بھر گئے۔
- امریکہ نے پاکستانی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- شاہراہِ بلتستان پر سیلاب سے متاثرہ پل کی بحالی کا کام جاری
- برطانیہ ایران کی دھمکیوں کے پیشِ نظر اپنے دفاع کے لیے تیار
