تازہ تر ین

شائقین کرکٹ کیلئے پریشان کن خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) ورلڈ الیون اور قومی کرکٹ ٹیم کے درمیان پہلا میچ آج قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو رات سات بجے شروع ہو گا۔ لیکن پاکستانیوں کیلئے پریشان کن خبر یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے میچوں کے دنوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی ہے جس کے باعث میچز ملتوی ہونے کا خدشہ بھی منڈلانے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بالائی خیبر پختونخوا، راولپنڈی ، سرگودھا ، ڈی جی خان، ملتان ڈویڑن ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ لاہور،گوجرانوالہ، بنوں ، ڈی آئی خان، ڑوب ، قلات ڈویڑن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اگر میچوں کے دنوں میں بارش ہوئی تو متبادل شہر اور سٹیڈیم نہ ہونے کے باعث ورلڈ الیون اور قومی کرکٹ ٹیم کے تاریخی میچ ملتوی ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث پاکستانی شدید اضطراب میں مبتلا ہو گئے ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain