Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سبی میں گرمی کی شدت 70 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ گئی۔
    • لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔
    • 29 سالہ شادی ختم ہونے پر کوئی پچھتاوا نہیں، ہمارے راستے الگ ہو گئے، وسیم عباس
    • اردوغان نے یورپ اور اتحادیوں کے درمیان اتحاد پر زور دیتے ہوئے اختلافات سے خبردار کیا
    • پاکستان میں انسانیت کے علمبردار عبدالستار اید کی آج دسویں برسی ہے
    • فیفا ریفری لیٹیکسیئر نے ارجنٹینا-مصر میچ کے بعد ردعمل پر انسٹاگرام بند کر دیا
    • پی اے ایف گروپ کیپٹن کو مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا
    • ارجنٹینا کی مصر کے خلاف فتح کے بعد فیفا پر جانبداری کے الزامات
    • پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز کمی ریکارڈ کی گئی۔
    • نیٹو سربراہ کی ایران پر نئے حملوں کی حمایت
    • ٹرمپ: اسپین سے تمام تجارت بند کرنے کا اعلان
    • ٹرمپ: ، ایران سے مفاہمت ختم ہو چکی ہے
    • میٹا پر بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کے الزامات، 1.4 ٹریلین ڈالر جرمانے کا سامنا
    • کراچی دنیا کا چوتھا کم قابلِ رہائش شہر قرار
    • کراچی میں دماغ کھانے والی خطرناک بیماری سے پہلی ہلاکت رپورٹ
    • نئے قانون کے تحت خیبرپختونخوا کے ارکانِ اسمبلی اور شریکِ حیات کو تاحیات سرکاری پاسپورٹ ملیں گے
    • اقوام متحدہ کا انتباہ، ٹیکسلا عالمی ورثہ فہرست سے خارج ہو سکتا ہے
    • امریکی فضائی حملوں کے بعد ایرانی صدر پزشکیان عراق سے روانہ
    • ایران کا امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
    • کویت بھر میں فضائی حملے کے سائرن بج اٹھے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نام نہاد علیحدگی پسندوں ،مذہبی دہشتگردوں سے لڑ رہے ہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان کی سی پی این ای کے وفد سے گفتگو

    By Daily Khabrainاکتوبر 25, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    zia and wa blo.jpg
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کوئٹہ(نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ءاللہ خان زہری نے کہاہے کہ پشتون کسی کو مارے تو وہ دہشت گرد اوربلوچ مارے تو اسے ناراض بلوچ کہاجاتاہے جو کھلاتضاد ہے دہشت گرد چاہے بلوچ ہو یا پشتون وہ دہشت گردہے جس کا کوئی قوم ،قبیلہ اورمذہب نہیں ہوتا۔حکومت دومحاذوں پر لڑ رہی ہے بلوچ علاقوں میں نام نہادعلیحدگی پسند وں سے اورپشتون علاقوں میں مذہبی دہشت گردوں سے جنگ ہے۔اللہ کے فضل سے آزادی کی نام نہاد تحریک اپنے منطقی انجام کوپہنچ رہی ہے جبکہ مذہبی دہشت گردی پر بھی جلد قابوپالیں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سی پی این ای کی ایگزیکٹوباڈی کے اراکین پرمشتمل وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،جس نے سی پی این کے صدر ضیاءشاہد اور جنرل سیکرٹری اعجازالحق کی قیادت میں اُن سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیرلیفٹینٹ جنرل (ر)عبدالقادربلوچ،صوبائی وزرا¿، اپوزیشن لیڈر اورچیف سیکرٹری بلوچستان بھی اس موقع پرموجودتھے۔وزیراعلیٰ نے امن وامان سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کی پُرامن بلوچستان پالیسی کے تحت نام نہاد آزادی کی تحریک سے وابستہ 3ہزارسے زائد افراد پہاڑوں سے اُتر کر ہتھیارڈال چکے ہیں جنہیں صوبائی حکومت مالی امدادفراہم کررہی ہے اورانکے بچوں کو تعلیمی سہولیات دی جارہی ہیں،وزیراعلیٰ نے کہاکہ بلوچستان کے نوجوانوں کے سروں کی قیمت پر بیرون ممالک عیش وعشرت کی زندگی بسرکرنے والوں اوراُن کی علیحدگی پسندی کی تحریک کو بلوچستان کے عوام کی ایک فیصدحمایت بھی حاصل نہیں ،یہ عناصررا کی فنڈنگ سے بلوچستان کے حالات خراب کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،وزیراعلیٰ نے کہا پاکستان کے فریم ورک کے اندر اورآئین کو مان کر واپس آنے والوں کاخیرمقدم کیاجارہاہے تاہم جو لوگ واپس نہیں آتے اورحکومتی رٹ کو چیلنج کرتے ہیں تواُن کے خلاف بھرپورکاروائی جاری رکھی جائے گی۔شرپسندوں سے نہ توکوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ہی ہم ان کی بلیک میلنگ اوردبا¶ میں آئیں گے۔انہوں نے کہا غیرجمہوری رویے ،تشدداورانتہاپسندی معاشرے کےلئے زہرقاتل ہےں جس کے خاتمے کےلئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے اس میں میڈیا کا کرداربنیادی اہمیت کا حامل ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا میڈیا اُنکی بات سنتاہے جو شرپسندی اوردہشت گردی کوہوادیتے ہیں لیکن اُن کی بات نہیں سنتاجوملک کےلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ نوجوانوں کو باہربیٹھ کر ایندھن کے طورپراستعمال کرنے والے بلوچستان کے عوام کے نمائندے نہیں بلکہ حقیقی نمائندے اوروارث وہ ہیں جو یہاں بیٹھے ہیں بلوچستان کی ایک منتخب اسمبلی ہے جس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہے اورجنہیں عوام نے اسمبلیوں میں بھیجاہے۔انہوں نے کہاکہ 2013ءسے قبل بلوچستان کے حالات خراب تھے صوبے کے دوردرازعلاقوں کے تعلیمی اداروں حتیٰ کے بلوچستان یونیورسٹی میں بھی قومی ترانہ نہیں بجایا جاتا تھا،نام نہاد آزادی پسند برادرکُشی اورنہتے شہریوں کے قتل عام میں مصروف تھے، مزدوروں کو بسوں سے اُتارکراورشناختی کارڈ دیکھ کر شہید کیاجاتاتھا،وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم نے سیٹلر کا لفظ ختم کردیاہے یہاں صدیوں سے آباد پنجابی اوردیگر اقوام بلوچستان کا حصہ ہیں اوراُن کا بھی اتناہی حق ہے جتنامیراحق ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہماراپورس بارڈر ہے سرحدپار سے مذہبی دہشت گرد آتے ہیں اورمعصوم لوگوں کو نشانہ بناتے ہیں سرحد پاربیٹھے دہشت گرد نہ توافغانستان اورنہ ہی ہماری رٹ کومانتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماضی قریب میں بلوچستان اورملک بھرمیں دھماکے روزمرہ کی بات تھی تاہم سیکیورٹی فورسز اورعوام کی مشترکہ کا¶شوں سے اب صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے ہم اپناعرصہ حکومت ختم ہونے سے پہلے ایک پُرامن اورپڑھالکھابلوچستان دیکر جائیں گے،اس موقع پر سی پی این کے وفد کی جانب سے صوبے کے اخبارات کو کالعدم تنظیموں کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ آج صوبے کے ہرعلاقے میں حکومتی رٹ نظرآتی ہے نام نہاد آزادی پسند مایوسی کاشکار ہیں اوراب میڈیا کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دھمکیوں سے قطع نظرحکومت اخبارات کی ترسیل کو ہرصورت ممکن بنانے کےلئے اپنی ذمہ داری اداکرے گی ۔پریس کلبز کو فعال رکھاجائے گا اورہم کسی کو بھی میڈیا کے خلاف مہم جوئی کی اجازت نہیں دیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم پاکستان کی سا لمیت کی جنگ لڑرہے ہیں جس میں میڈیاسمیت سب اپناحصہ ڈال رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آزادی صحافت کودبانے والے کبھی کامیاب نہیں ہو نگے اورایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے دھمکیوں کا جائزہ لینے اوراخبارات سے وابستہ صحافیوں دیگرعملے اورہاکرز کے تحفظ کےلئے جامع اقدامات کویقینی بنانے کی غرض سے صوبائی وزیرداخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کااعلان کیاجس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام اورمیڈیا کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا ہمارے آبا¶اجداد نے قربانیاں دیکر اس سرزمین کو بچاکررکھاہم طویل ساحل ،وسیع وعریض رقبہ اوربے پناہ قدرتی وسائل رکھنے کے ساتھ ساتھ کم آبادی کاحامل صوبہ ہیں جبکہ سی پیک کی بنیادگوادر بھی ہماراہے ہم چاہتے ہیں کہ یہ تمام وسائل صوبے اورملک کی ترقی کےلئے بروئے کارلائے جائیں اوران سے بلوچستان کا عام آدمی مستفید ہوسکے ۔باہربیٹھے لوگوں سے بات چیت کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ان عناصر کی جانب سے بات چیت کیلئے پیش کی گئی غیرحقیقی شرائط نہیں مانی جاسکتی ہیں ۔سب سے پہلے وہ واپس آئیں اورپاکستان کے آئین کو تسلیم کرتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہوں،انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردوں کی کمرتوڑدی ہے باہربیٹھے لوگ جو بلوچستان کے نوجوانوں کے سروں کی قیمت وصول کررہے ہیں اگر ان کی فنڈنگ رک گئی تو وہ اپنی موت آپ مرجائیں گے کیونکہ انہیں بلوچستان کے عوام کی حمایت حاصل نہیں۔قبل ازیں وزیراعلیٰ نے سی پی این کے وفد کی کوئٹہ آمد پر ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ اس قسم کے دوروں سے بلوچستان کی حقیقی صورتحال کو سمجھنے اوراسے ملکی اوربین الاقوامی سطح پر اجاگرکرنے میں مددملے گی ،انہوں نے کہاکہ ماضی میں اس قسم کے دوروں کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتاتھا،تاہم سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں ،عوام کے تعاون اورحکومتی عزم کی بدولت صوبے میں 90فیصد سے زائد امن قائم ہوگیاہے اوردوبارہ شرپسندوں کو سراُٹھانے کا موقع نہیں دیاجائے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر لیفینٹ جنرل (ر)عبدالقادربلوچ اورصوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی نے بھی اظہارخیال کرتے ہوئے صوبے میں امن وامان کی صورتحال سمیت دیگرامور پر روشنی ڈالی۔سی پی این ای کے وفد کی جانب سے بلوچستان میں امن کے قیام کےلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں صوبائی حکومت کی کامیاب کوششوں کو سراہاگیااورروایتی مہمان نوازی پر شکریہ اداکیاگیا۔بعدازاں وزیراعلیٰ کی جانب سے وفد کے اعزازمیں ظہرانہ دیاگیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سبی میں گرمی کی شدت 70 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ گئی۔

      پاکستان میں انسانیت کے علمبردار عبدالستار اید کی آج دسویں برسی ہے

      پی اے ایف گروپ کیپٹن کو مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا

      تازہ ترین

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.