Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے
    • عاقب جاوید نے پاکستان کے 2027 ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کے امکانات مسترد کر دیے۔
    • امریکا۔ایران جنگ پر اخراجات 37.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
    • ڈچ طلبہ نے دنیا کی پہلی شمسی توانائی سے چلنے والی ایمبولینس متعارف کرا دی۔
    • گوجرانوالہ کا شمسی انڈر پاس شدید بارش کے بعد زیرِ آب
    • ثمر خان، نومی خان اور کامی کلکس نے 5,100 میٹر بلند فرگم پاس سر کر لیا۔
    • عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ
    • ڈیوڈ وارنر نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کے الزام کا اعتراف کر لیا
    • رحمت شاہ افغانستان کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
    • پاکستانی طلبہ نے حیاتیات اولمپیاڈ میں چاندی کا تمغہ اور میرٹ سرٹیفکیٹ جیت لیا
    • مری پولیس نے سیاحوں کے لیے سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔
    • مسٹر بیسٹ نے دیرینہ دوست تھیا بوئسن سے جزیرے پر منعقدہ شاندار تقریبِ میں شادی کر لی
    • پاکستان میں سونے کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
    • ‘گاڈزیلا ورسز کانگ’ کی اداکارہ کیلی ہوٹل 18 سال کی عمر میں ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں
    • پاکستانی کوہ پیماؤں نے 27 سال بعد ہندوکش کا دور افتادہ درہ دوبارہ کھول دیا
    • فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل گراؤنڈ کے ٹکڑے 450 ڈالر میں فروخت کرے گا
    • عبداللہ اقبال یوئیفا چیمپئنز لیگ کھیلنے والے پہلے فعال پاکستانی فٹبالر بن گئے
    • کینیڈین ایئر، لفتھانزا، اطالوی ایئرلائنز اور کیتھے پیسیفک نے دبئی کی پروازیں اگست تک معطل کر دیں۔
    • ممدانی: نیویارک کے پاس آئی سی سی وارنٹ پر نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا اختیار نہیں
    • ٹرمپ نے امریکا۔سعودی تاریخی سول جوہری معاہدے کی منظوری دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سیاسی حکومتو ں نے بھی عوامی خدمت نہیں کی، شہباز شریف

    By Daily Khabrainاکتوبر 27, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    shahbaz shareef
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستا ن میں 4مارشل لاءلگے اور سیاسی حکومتیں بھی آئیں تا ہم مجموعی صورتحال کے تناظر میں سیاسی حکومتیں عام طو رپر کمزور رہیں۔فوجی حکومتیں عوام کی خدمت میں بری طرح ناکام رہیں توسیاسی حکمتوں نے بھی عوام کی صحیح طریقے سے خدمت نہیں کی۔عوام کو بھی ان حکومتوں کے بارے میں تحفظات رہے ہیں ۔ہمیں ان وجوہات کو دیکھنا ہے کہ پاکستان میں ہر چوتھے یا پانچویں برس ہیجانی کیفیت کیوں پیدا ہوتی ہے؟۔ پاکستان چار اکائیوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر مشتمل ہے۔ یہ سب اکائیاں مل کر ترقی کریں گی تو پاکستان ترقی کرے گا۔پاکستان اس لئے نہیں بنا تھا کہ یہاں لوٹ مار ہو اور ایک دوسرے کے گلے کاٹے جائیں۔ ہم سب کا ایجنڈا 21کروڑ عوام کی دل وجان سے خدمت ہونا چاہیے۔ سیاسی قیادت کو عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنانا چاہےے۔ جب ہم سب محنت کریں گے تو ہر کوئی ہماری عزت کرے گا ۔ پاکستان کے سامنے ”میں “کی کوئی حیثیت نہیں۔ پاکستان کو ”ہم “کی طاقت سے آگے لے کر جانا ہوگا۔ملک کوبھکاری پن، ہزیمت،محرومیوں سے دور کرنے کے لئے سب کو اکٹھے چلنا ہوگا اور قربانیاں دینا ہوںگی۔ غلط راستے پر چلتے رہے تو بھٹکتے رہےں گے۔ دشنام طرازی ، جھوٹ او رالزام تراشی کی منفی سیاست قوم کی منزل کھوٹی کرتی ہے۔ عمران نیازی نے میٹروبس کو جنگلا بس کہا او را ب سوا چار برس بعد پشاور میں یہ منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عمران نیازی نے یوٹرن مارے ہیں اور ملک و قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا ہے اور ان کی سیاست جھوٹ کے گرد گھومتی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدرسرمد علی کی قیادت میں اے پی این ایس کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں اخباری صنعت کو درپیش مسائل اور ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعلیٰ نے وفد کو اخباری صنعت کے درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے میڈیا کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ بعض ٹی وی چینلز کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے اورایسا غیر ذمہ دارانہ رویہ معاشرے کی ترقی وخوشحالی کے سفر میں خدمت نہیں کررہا۔پاکستان کے معاشرے کو توانا کرنا ہے تو میڈیا کو بھی مثبت اور ذمہ دارانہ انداز میں کام کرنا ہوگا۔ میڈیا کو اچھے کاموں کی بھرپور تشہیر کرنی چاہےے اورنظام کو مضبوط بنانے کے لئے میڈیا کے موثر کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔انہوںنے کہا کہ عوام اور قیادت میں موجود خلا کو عوام کی خدمت سے دور کیا جا سکتاہے اورعوام کی خدمت صرف محنت، امانت اور دیانت سے ہوتی ہے۔ اشرافیہ نے عام آدمی کی فلاح وبہبود کے منصوبوں میں رکاوٹیں کھڑی کی ہےں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے معاشرے میں لالچ، حرص، کرپشن اور اقربا پروری نے اپنی جڑیں مضبوط کی ہیں۔ کرپشن اور ناجائز ذرائع سے کمائے گئی دولت پر فخر کیاجاتاہے ۔کرپشن کا نا سور بے حد وحساب پھیل چکاہے اوراس ناسور نے پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹ لیاہے ۔انہوںنے کہا کہ ماضی میں کرپشن کے میگا سکینڈل سامنے آئے اوریہ میگا سکینڈل نیب کے دفاتر میں پڑے ہوئے ہیں ۔ان سکینڈلز کی طرف کوئی نہیں دیکھتا ۔نندی پور ، نیلم جہلم، این آئی سی ایل ، اوگرااور رینٹل پاور جیسے کیسوں میں ملک کے خزانے کو لوٹا گیا۔مشرف کے دور میں کرپٹ افراد کو سینے سے لگایا گیا ۔نئی نسل ان کرپشن کے کیسوں کا حساب چاہتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاک افواج ایک منظم ترین ادارہ ہے اورہر ادارے کو پاکستان کو مشکلات سے نکال کر آگے لے جانے کی ذمہ داری نبھانا ہے ۔تمام سٹیک ہولڈرز کو پاکستان کی خاطر ڈائیلاگ کرنا چاہےے۔سیاستدانو ں ، عدلیہ اور فوج کے درمیان ڈائیلاگ کے لئے میکنزم بن سکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کوایٹمی طاقت ہونے کے باوجود امداد کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ہمیں بھکاری پن سے جان چھڑانا ہے ۔جو ملک ہم سے پیچھے تھے آج وہ آگے نکل چکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ میں ایڈ کو” ایڈز“ سمجھتا ہو ں ۔پنجاب حکومت نے 2010کے بعد ایک ملک سے ایڈ لینا بند کر دی تھی۔یہ امداد نہ لینے کے باوجود پنجاب میں عوام کی ترقی وخوشحالی کے منصوبے جاری و ساری رہے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ ایک ٹی وی چینل نے ملتان میٹرو منصوبے میں دولت چین بھجوانے کے بے بنیاد الزامات لگائے اور اس چینل نے پاکستان کی بدنامی کی ۔یہ طرز عمل انتہائی افسوسناک ہے ۔انہوںنے کہا کہ ملتان میٹرو کے حوالے سے نیب نے تحقیقات کا آغاز کیا میں نے تو پہلے ہی اپنے حکام سے کہا کہ وہ نیب کو خط لکھیں انہیں جو ثبوت چاہئیں وہ دینے کے لئے تیار ہیں تاکہ دودھ کا دودھ او رپانی کاپانی ہو۔انہوںنے کہا کہ احتساب کرنا ہے تو سب کا بے لاگ احتساب ہونا چاہےے۔نندی پور پاور پراجیکٹ کی فائل پیپلز پارٹی کے دور میں بابر اعوان نے 3برس تک دبائے رکھی ۔منصوبے میں تاخیر کے باعث 20ارب روپیہ غریب قوم کا ڈبویا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم محنت ، دیانت او را مانت کے راستے پر چل کر قوم کو عظیم بنا نے کا فیصلہ کر لیں تو پاکستان ضرور عظیم ملک بنے گا۔ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش میں کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ معروضی حالات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے اور اقدامات اٹھانا ہوں گے اور پھر اس پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔بالکل اسی طرح جس طرح پاکستان دنیا کی مخالفت اور پابندیوں کے باوجود ایٹمی طاقت بنا تھا کیونکہ قوم ایک تھی۔انہوںنے کہا کہ اگر پنجاب میں 22ماہ میں 4پاور پلانٹس لگ سکتے ہیں تو پاکستان بھی بدل سکتاہے ۔ہمیں انا پرستی کے خول سے باہر نکلنا پڑے گا۔مشترکہ بصیرت اور اجتماعی کاوشوں کے ذریعے ہی پاکستان ا پنی منزل حاصل کرے گا۔جھوٹ ،دشنام طرازی و بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو اپنے رویوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف کی قیادت میں توانائی منصوبوں کے لئے بہت محنت کی گئی ہے اورریکارڈ مدت میں بجلی کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔لوڈ شیڈنگ کے ازدھے کو قابو کر لیا ہے اوراب لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔آج پاکستان کا ہاتھ ہمارے عظیم دوست ملک چین نے تھاما ہے ۔چین نے بعض ترقیاتی منصوبوں کے لئے آسان شرائط پر قرضے دئےے ہیں۔زائد شرح سود پرقرض لینے کی بات جھوٹ ہے۔انہوںنے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ ایک گیم چینجر ہے ۔گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ قرضہ میں ٹینڈرنگ نہیں ہوتی تا ہم میرے زور دینے پر پہلی بار اس منصوبے کے لئے ٹینڈرنگ ہوئی اورسب سے کم بولی دینے والی چینی کمپنی سے 70ارب روپے رضا کارانہ ڈسکاﺅٹ لیا ۔صوبائی وزیر مجبتی شجاع الرحمن، معاون خصوصی ملک محمد احمد خان، پریس سیکرٹری وزیراعلی شعیب بن عزیز ، ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعلی راجہ جہانگیر انور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کرنے والے اے پی این ایس کے وفد میں مجیب الرحمن شامی، حمید ہارون، عارف نظامی، رمیزہ نظامی، سیکرٹری جنرل اے پی این ایس عمر مجیب شامی، نائب صدر مہتاب خان، جائنٹ سیکرٹری منیر جیلانی ، فنانس سیکرٹری وسیم احمد اور دیگر سینئر صحافی اور اخباری مالکان شامل تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا سالانہ ترقیاتی پروگرام صوبے کے عوام کی پائیدار ترقی و خوشحالی کا آئینہ دار ہے اور اس پروگرام مےں عام آدمی کی فلاح و بہبود کی سکیموں کو ترجیح دی گئی ہے۔ 635 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام پر عملدآمد سے صوبے میں ترقی کی رفتار میں مزید تیزی آئے گی۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری ترجےحات مےں شامل ہے، اسی لئے جنوبی پنجاب کی ترقی کےلئے رےکارڈ فنڈز رکھے گئے ہیں۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ےہ بات وےڈےولنک کے ذرےعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      گوجرانوالہ کا شمسی انڈر پاس شدید بارش کے بعد زیرِ آب

      ثمر خان، نومی خان اور کامی کلکس نے 5,100 میٹر بلند فرگم پاس سر کر لیا۔

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.