تازہ تر ین

عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کے ثبوت فراہم کرنے والا ٹھیکیدار قتل

لکی مروت (نیٹ نیوز) تحرٓیک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کے ثبوت دینے والے ٹھیکیدار کو نامعلوم
افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ایکسپریس نیوز کےمطابق پی ٹی آئی کی باغی رہنما عائشہ گلالئی کے خلاف کرپشن کے ثبوت دینے والا ٹھیکیدار نورزمان قتل ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق ٹھیکیدار نورزمان کو تھانہ تجوڑی کے علاقے تری خیل میں 2 نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے نقب لگا کر نشانہ بنایا، نورزمان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ موٹرسائیکل سوار مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتول ٹھیکیدار نورزمان نے میڈیا کو عائشہ گلالئی کے خلاف ثبوت فراہم کئے تھے جب کہ اس نے نیب کو بھی درخواست دے رکھی تھی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain