تازہ تر ین

سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے بارے افسوسناک خبر

لندن (ویب ڈیسک)پاکستان کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے اکلوتے صاحبزادے عابد شوکت رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق عابد شوکت کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، والد شوکت عزیز نے سب سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔عابد شوکت کی نماز جنازہ پیر کو مقامی وقت کے مطابق 12 بجے دوپہر لندن کی ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی۔عابد شوکت کی عمر تینتالیس برس تھی، وہ تین سال سے کینسر کے مرض کا شکار تھے اور امریکا، جرمنی اور لندن کے اسپتالوں میں زیر علاج رہے۔آج صبح لندن کے اسپتال میں ان کا انتقال ہوا، عابد شوکت کے لواحقین میں ایک بیوہ اور نو سال کی بیٹی شامل ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain