یوکرین نے روس کے 5300فوجی ہلاک اور29 طیارے مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ یوکرین کی نائب وزیردفاع ہنا ملاریا نے سوشل میڈیا پرجاری بیان میں دعویٰ کیا کہ 4 روز کی لڑائی میں روس کے 5300فوجیوں ہلاک ہوئے جبکہ 29 روسی طیارے مارگرائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 29روسی ہیلی کاپٹرز اور3 ڈرون بھی تباہ کردئیے گئے۔مجموعی طورپراب تک روس کے 191ٹینک،816 جنگی گاڑیوں ،60 ڑینکوں اور2 بحری جہازوں کوتباہ کیا جا چکا ہے۔ روس نے یوکرین پرحملے کے دوران اپنے فوجیوں کے ہلاک اورزخمی ہونے کا اعتراف تو کیا ہے تاہم تعداد نہیں بتائی۔
Author: Khabrain News
کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ کے وزیرتوانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مارچ مہنگائی بیروزگاری اور غربت کی حمایت میں نکالا جا رہا ہے، سندھ کی عوام نے پی ٹی آئی کے ڈگڈگی مارچ کو مسترد کر دیا۔ امتیاز شیخ کا شکارپور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خطاب پر ردعمل میں کہنا تھا کہ ڈگڈگی مارچ کے مداریوں کے چہرے ابھی سے اترے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی مارچ میں شامل مرید اپنے مرشد کا دیدار کرنے کے لئے آئے ہیں، سندھ کی عوام کی حمایت اور ووٹ ھمیشہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کا…
خارکیف : (ویب ڈیسک) روسی فوج یوکرین کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہو گئی ہے۔ خارکیف کی علاقائی انتظامیہ کے چیئرمین نے کہا کہ روسی فوج ملک کے دوسرے بڑے شہر خارکیف میں داخل ہو گئی ہے اور لڑائی جا رہی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روسی وزیر دفاع کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیرسن اور برڈیانسک کو روسی فوج نے مکمل بلاک کر دیا ہے۔ اس سے قبل یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی افواج…
یوکرین: (ویب ڈیسک) یو کرین نےروس کی جانب سے بیلاروس میں مذاکرات کی پیش کش مسترد کر دی۔ روس نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ بیلا روس میں بات چیت کے لیے تیار ہے۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر کا کہنا ہے کہ بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن بیلا روس میں نہیں۔ یوکرین کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کا بیلاروس مذاکرات کا منصوبہ پروپیگنڈا ہے۔ یوکرین روس کے ساتھ الٹی میٹم کے بغیر حقیقی مذاکرات چاہتا ہے۔ یوکرینی صدرزیلنسکی کا کہنا ہے کہ اس جگہ بات چیت کریں گے جو یوکرین…
لاہور: (ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے چوہنگ میں 4 ملزمان نے گھر میں گھس کر وکیل اور اس کی بیوی کو تیز دھار آلے سےذبح کر ڈالا، سفاک ملزموں نے اڑھائی ماہ کی بچی کو بھی معاف نہ کیا اور گلا دبا کر اس کی سانسیں بھی بند کر دیں۔ لاہو کے علاقے چوہنگ میں صبح 8 بجے کےقریب 4 ملزمان گاڑی پر آئے ۔ قاتلوں نے مٹھائی دینے کے بہانے گھر والوں سے دروازہ کھلوایا اور زبردستی اندر داخل ہو گئے۔ سفاک ملزموں نے گھر کے سربراہ 31 سالہ وکیل امانت علی اور اس کی بیوی کے ہاتھ پاؤں زبردستی…
لاہور: (ویب ڈیسک) پی ایس ایل سیون کے فائنل میچ میں سٹے بازوں نے ملتان سلطانز کو فیورٹ قرار دے دیا، ملتان سلطان کی جیت کا بھاو 75 پیسے مقرر کیا گیا ہے۔ بک میکروں نے محفوظ مقامات پر ڈیرے ڈال لیے۔ ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز کی جیت کا ریٹ 1 روپے 30 پیسے مقرر ہے، بک میکرز کے مطابق پی ایس ایل فائنل میچ پر اربوں روپے کا سٹہ ہو گا۔ لاہور قلندر پر ایک ہزار لگانے پر ایک ہزار تین سو اضافی ملیں گے۔ ملتان سلطان پر ایک ہزار لگانے پر اضافی سات سو پچاس روپے ملیں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی، مکمل سکیورٹی فراہم کریں گے۔ اسلام آؓباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بلاول اسلام آباد آ رہے ہیں، کتنے لوگ آپ کےساتھ ہیں۔ اپوزیشن والے پہلے ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کو تیار نہیں تھے، اب سارے مفاد پرست اکٹھے ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن کیلئے فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا کہ بندر بانٹ کیسے ہونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اتحادیوں پراعتماد اورفخر ہے، اللہ تعالیٰ سے…
لاہور : (ویب ڈیسک) اسلام پورہ کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ فائرنگ دو گروپوں میں رقم کے لین دین پر ہوئی۔ اسلام پورہ کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ زخمی ہونے والے کی شناخت افضل کے نام سے ہوئی جسے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کا لین دین کا تنازع تھا جس پر ملزمان نے فائرنگ کی۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزمان میں سے شہباز، افضل اور کاشف کو حراست میں لے لیا ۔
لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں، پہلا ٹیسٹ میچ چار مارچ سے شروع ہوگا۔ قومی کپتان بابر اعظم اور ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی راولپنڈٰ ی میں پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ کے ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں نے بھر پور پریکٹس کی، فیلڈنگ، بیٹنگ اور بالنگ مشقوں میں کھلاڑیوں حصہ نے لیا۔ دوسری جانب چوبیس سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی مہمان آسٹریلوی ٹیم کوویڈ ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد پریکٹس شروع کر دے گی۔
لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے آسٹریلوی ٹیم کے پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ وسیم اکرم کی آسٹریلوی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر آسٹریلوی ٹیم کے پاکستان آمد کے موقع پر خوش آمدید کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے” ویلکم بیک ٹو پاکستان، آسٹریلیا” انہوں نے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی گئی کپتان پیٹ کمنز کی تصویر پرجواب دیتے ہوئےآسٹریلیا کے دورہ پاکستان کو سراہا ہے۔ انہوں نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا شکریہ بھی ادا…
