Author: Khabrain News

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ڈاکٹری کی تعلیم مکمل کرنے والے نوجوان نے اپنے آبائی پیشے “نانبائی” کو اختیار کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈاکٹری کی تعلیم مکمل کرنے والے نوجوان کا تعلق الاحسا شہر سے ہے اور نوجوان فیصل الربیع کا تعلق ایک معروف نانبائی گھرانے سے ہے جو گزشتہ 150 برس سے روٹی بنانے کا کام کر رہا ہے اور اس خاندان کو روٹی بنانے میں غیر معمولی شہرت رکھتا ہے۔ نوجوان فیصل الربیع نے کہا کہ اسے آبائی پیشہ اختیار کرنے کی بچپن سے ہی خواہش تھی اور آج اس پیشے کو…

Read More

امریکا : (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک اور پاکستانی نژاد خاتون نے بڑے ادارے میں اہم عہدہ لے لیا۔ امریکی خاتون سائرہ ملک کو اثاثہ جات کے انتظام کی عالمی فرم نوین کی چیف انویسٹمنٹ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اثاثہ جات کی عالمی منتظم فرم ’’نوین‘‘ میں سی آئی او کے لیے ایک پاکستانی خاتون کا انتخاب کیا گیا ہے۔ یہ فرم ایکویٹیز، فکسڈ انکم، ریئل اسٹیٹ، پرائیویٹ مارکیٹس، قدرتی وسائل، دیگر متبادلات اور ذمہ دارانہ سرمایہ کاری جیسےاثاثہ جات کا انتظام دیکھتی ہے۔ پاکستانی نژاد سائرہ ملک نے 2003 میں نوین میں شمولیت اختیار…

Read More

امریکہ : (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر اپنے اشتہارات چلانے کے لیے صارفین کی سرگرمیوں کے ٹریکنگ کے عمل کو محدود کرے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل نے صارفین کی پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریکنگ کے عمل کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس کا کاروباری حریف ایپل پہلے ہی صارفین کی پرائیویسی کے معاملے پر فیصلہ کر چکا ہے۔ خیال رہے کہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر پرائیویسی اور اشتہارات کے اہداف کے حصول کے درمیان توازن پیدا کرنے کے لیے دباؤ میں اضافہ…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی مختلف اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی گئیں، مہنگے داموں اشیاء کی فروخت سے غریب و متوسط طبقہ کیلئے دو وقت کے کھانے کا انتظام بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا، بڑھتی مہنگائی سے عوام ڈپریشن کا شکار ہو گئے۔ پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ ہر شے پر اثرانداز ہورہا ہے، سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں 30 سے 50 روپے فی کلو تک اوسط اضافہ کردیا گیا ہے۔ 50 سے 60 روپے کلو بکنے والے ٹماٹر کی قیمت ڈیڑھ سو سے دو سو روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ادرک…

Read More

مقبوضہ بیت المقدس: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فورسز نےشیخ جراح میں مظاہرین پر دھاوا بول دیا، کئی فلسطینی زخمی ہوگئے۔ الخلیل میں مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے باعث سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ فلسطینیوں پر اسرائیل کا بدترین تشدد، مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں احتجاج کرتے نوجوانوں پر دھاوا بول دیا۔ فلسطینی نوجوان شیخ جراح میں جبری طور پر فلسطینیوں کے گھر خالی کرانے کے خلا ف احتجاج کررہے تھے۔ صہیونی فورسز نے مظاہرین کو بری طرح مارا پیٹا، عورتوں کو بھی زمین پر گھسیٹا۔ گزشتہ روز اسرائیلی قانون ساز نے فلسطینی شہری کی زمین پر…

Read More

مانچسٹر: (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کیرئیر کی اہم فائٹ ہار گئے، برطانوی حریف کیل بروک نےعامر خان کو ناک آؤٹ کر دیا۔ مانچسٹر ایرینا میں کھیلی گئی فائٹ میں عامر خان کے برطانوی حریف رنگ میں چھائے رہے، کیل بروک نے فائٹ کے دوران عامر خان پر تابڑ توڑے حملے کیے۔ ریفری نے چھٹے راؤنڈ میں باؤٹ کو روک دیا، 12راؤنڈ ز پر مشتمل فائٹ چھٹے راؤنڈ میں ختم ہو گئی، عامر خان کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Read More

میونخ: (ویب ڈیسک) جرمنی میں جاری میونخ سکیورٹی کانفرنس میں امریکا اور نیٹو اتحادیوں نے روس کو اشتعال انگیزی کاذمہ دار قرار دے دیا، غیر معمولی پابندیوں کی دھمکی بھی دے ڈالی، چین نے روس کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے ماسکو کے خدشات کو دور کرنے پر زور دیا۔ جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس جاری، یوکرین کا معاملہ زیر بحث آیا تو یوکرین کے صدر کا کہنا تھا کہ کیف ماسکو کے خلاف یورپ کی ڈھال ہے،یوکرین نے8 سال سے دنیا کی بڑی فوج کو روک رکھا ہے، روس کے ہرقسم کے اقدام کے لئے بھرپور تیار ہیں۔ نیٹو…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں آج دو بڑے مقابلے شیڈول ہیں، پہلا میچ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں سلطانز ، اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائیں گے۔ لاہور میں کرکٹ میلے کی رونقیں عروج پر تو کرکٹ دیوانے بھی پرجوش ہیں۔ پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز دوپہر اڑھائی بجے مدمقابل ہوں گے۔ دوسرا میچ شام ساڑھے سات بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین زور کا جوڑ پڑے گا۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) کورونا کی نئی لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار چھ سو چوالیس نئے مریض سامنے آگئے جبکہ 33 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو نو فیصد ریکارڈ کی گئی، مہلک وائرس سے مزید تینتیس افراد جاں بحق ہوئے، اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار نو ہو گئی۔ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار چھ سو چوالیس نئےمریض بھی رپورٹ ہوئے، کورونا کے چودہ لاکھ سے زائد مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ نے ملیر کینٹ کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی اُردو یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ نے ملیر کینٹ کا دورہ کیا ہے، دورہ ایک دن آرمی کے ساتھ پروگرام کا حصہ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، شرکاء نے پورا دن فوجیوں کے ساتھ گزارا، اس موقع پر گفت و شنید کے کلیدی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ آئی…

Read More