لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں منفردانداز کی وجہ سےمشہور شاہنواز دہانی 400 میٹر کی دوڑ میں حصہ لینے کا سوچنے لگے۔ شاہنواز دہانی نے سوشیل میڈیاویب سائٹ ٹوئٹر پرایک ٹویٹ میں لکھا کہ وہ پیرس اولپکس میں حصہ لینے سے متعلق سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں پیرس میں 400 میٹر کی دوڑ میں حصہ لینے کا سوچ رہا ہوں۔ انہوں نے پاکستانی ایتھلیٹ عبدالمعید بلوچ اور اولپمکس کے آفیشنل ہینڈل کو ٹیگ کرتےہوئےپوچھا ہے آپ کا کیا خیال ہے؟ْ؛ شاہنواز دہانی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں وکٹ لینے پر جشن…
Author: Khabrain News
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا نیا دور شروع کرنا چاہتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی پیشکش کر دی ہے اور سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ مذاکرات کے پانچویں دور کا شیڈول طے کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو بھی موجودہ بنیادی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ خواہش کا اظہار کرنا ہو گا اور ہم امید کرتے ہیں کہ نئے طریقہ کار…
اسلام آباد : (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تحریک عدم اعتماد کے اعلان کو نئی ڈیل کے لیے چال قرار دے دیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا اعلان نئی ڈیل کے لیئے ایک چال ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پارلیمنٹیرینز اور ہمارے اتحادی ان کے احتساب سےبچنےکی کوششوں کوناکام بنائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نےواضح طور پر کہاہے کہ این آراوکاامکان زیروہے۔
دبئی : (ویب ڈیسک) دبئی میں پنجاب حکومت اور دھابی گروپ کے درمیان سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پاگیا۔ وزیراعلیٰ کی ذاتی دلچسپی سے دھابی گروپ پنجاب میں60ارب روپے کی سرمایہ کاری پر آمادہ ہو گئی۔ دھابی گروپ تعاون پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے لاہور میں مبارک سینٹر تعمیر کرےگا۔ پنجاب حکومت مبارک سینٹر کی تعمیر کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لاہور میں تعمیراتی شعبے میں 60ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ دھابی گروپ اورحکومت پنجاب لاہور کی بلند ترین عمارت…
لاہور: (ویب ڈیسک) شوبز کو خیرباد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی اور ان جیسے انسانی خدمت کرنے والے لوگوں سے بڑی متاثر ہوں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق اداکارہ نے کہا کہ ایسی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جو ضرورت مند اور دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ رابی نے کہا کہ میری ڈاکٹر بنن کی خواہش تھی، شوبز کی وجہ سے پڑھائی چھوڑی ، اب جو کر رہی ہوں اس سے مطمئن ہوں۔
اسلام آباد ( انٹرویو : ملک منظور احمد )پاکستان میں یو رپی یونین کی سفیر انڈرولا کامینارا نے کہا ہے کہ یو رپی یونین پاکستان کی جانب سے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر مطمئن ہے ۔ پاکستان نے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے متعدد سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں اور اس حوالے سے بہت کام کیا گیا ہے ۔یو رپی یونین اس سلسلے میں اٹھائے جانے والے پاکستانی اقدا مات کو سراہتی ہے ۔ پاکستان نے فیٹف کے 27میں سے 26نکات پر عمل درآمد مکمل کر لیا ہے ۔ تاہم…
پام بیچ کاؤنٹی: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور قازقستان کے الیگزینڈر نیڈوسوو کی جوڑی اے ٹی پی ورلڈ ٹینس کے فائنل میں پہنچ گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اے ٹی پی ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپین شپ کے ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور قازقستان کے الیگزینڈر نیڈوسوو کی جوڑی نے امریکی جوڑی کو 6-3، 6-7 اور 10-4 سے شکست سے دو چار کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی۔ پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق نے کہا کہ وہ ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔ اعصام الحق اور نیدو ویوسف کا…
موغادیشو: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کے لیے چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج ہو گا۔ پی ایس ایل سیون میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز آمنےسامنے ہوں گے۔ میچ دوپہر دو بج کر تیس منٹ پر کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان ہو گا۔ شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ ملتان سلطانز 16 ، لاہور قلندرز 12 اور پشاور زلمی 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر…
موغادیشو: (ویب ڈیسک) صومالیہ میں خودکش حملے کے نتیجے میں 15 سے زائد افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وسطی صومالیہ کے شہر بلد وینہ کے ایک کیفے میں خود کش حملہ آور نے خود کو بم سے اڑا لیا۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں پر متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کے مطابق خود کش حملہ صوبہ حران کے دارالحکومت بلد وینہ میں ایک پُر ہجوم کیفے میں کیا گیا جہاں اُس وقت کئی سیاستدان…
روس : (ویب ڈیسک) روس نے جوہری میزائلوں کے تجربات کا آغاز کر دیا۔ صدر ولادیمیر پوٹن نے کریملن سے روسی جوہری میزائلوں والی تجرباتی فوجی مشق کا آغاز کیا۔ اس موقع پر بیلاروس کے صدر الیکسانڈر لوکاشنیکو بھی صدر پوٹن کے ساتھ موجود تھے۔ ماسکو حکومت کے مطابق روسی فوج نے بیلسٹک اور کروز میزائل داغے جب کہ ایک ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا۔ ماسکو حکومت کے ترجمان نے جوہری مشقوں کے آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا مقصد اسٹریٹیجک جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے روسی تیاری کو جانچنا تھا۔ یہ تجربات ایسے…
