Author: Khabrain News

لندن: (ویب ڈیسک) فضائی آلودگی کے خوفناک جسمانی اثرات سامنے آتے رہتے ہیں۔ اب ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ یہی آلودگی گردوں کے لیے بھی بہت تباہ کن ثابت ہوتی ہے۔ اگرچہ کئی مطالعوں سے ثابت ہوچکا ہے کہ فضائی آلودگی میں موجود پی ایم 2.5 نامی ذرات پھیپھڑوں اور گردوں کے لیے مضر ثابت ہوچکے ہیں لیکن اب سائنس نامی جرنل کے ایک ذیلی جرنل ’سائنس پارٹنر‘ میں ایک اہم رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ لیکن واضح رہے کہ یہ سارے تجربات ایک لیبارٹری میں کئے گئے ہیں۔ امپیریئل کالج لندن کے اسکول آف ہیلتھ کے سائنسداں یقون…

Read More

الینوائے: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں آلودہ پانی کی شناخت کرنے والے بہت سے فلٹرموجود ہیں لیکن اب اصل ڈی این اے کی بنیاد پر ایک بہت دلچسپ واٹرسینسربنایا گیا ہے لیکن وہ آلودگی کا اظہار کمپیوٹر کی زبان میں کرتا ہے۔ الینوائے کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے جولیئس لکس نے ڈی این سے حیاتیاتی کمپیوٹر کے تحت کام کرنے والا سینسر بنایا ہے جو بہت کم خرچ اور سادہ ہے۔ ایک جانب تو یہ آبی آلودگی ظاہر کرنے والا سادہ سینسر ہے تو دوسری جانب اس سے حیاتیاتی کمپیوٹر سازی میں بھی پیشرفت ہوگی۔ پانی کے صرف ایک قطرے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر خزانہ شوکت ترین نے دنیا کے 139 مہنگے ممالک میں سے پاکستان کو سب سے آخری یعنی 139ویں نمبر پر قرار دے دیا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین نے یہ بات اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہی۔ اس حوالے سے انہوں نے ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کرایا جس میں مہنگائی کے اعتبار سے 139 ممالک کے نام دیے گئے ہیں اور اس میں پاکستان کا سب سے آخری 139واں نمبر ہے۔ فہرست میں برمودا، سوئزرلینڈ اور ناروے کو بالترتیب مہنگے ترین ممالک قرار دیا گیا ہے جب کہ بھارت 138 ویں، افغانستان 137 ویں، نیپال 136…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے عوام سے گولڈ بار ادھار لینے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔ عالمی قرض دہندگان سے گزشتہ تین ماہ میں5 بلین ڈالر سے زیادہ قرض لینے کے باوجود حکومت کی پوزیشن مستحکم نہیں ہے، وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اس تجویز پر اقتصادی ایگزیکٹو کونسل (ای ای سی) میں بحث کی گئی، جس میں اقتصادی وزرا اور گورنر اسٹیٹ بینک شامل ہیں۔ تجویز کے مطابق کمرشل بینک سونے کے مالک کو ایک قابل تبادلہ رعایتی دستاویز جاری کریں گے اور قیمتی دھات پر شرح سود ادا…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ سوا 2 ارب سے تجاوز کرچکی ہے۔ کراچی میں محمد علی جناح یونیورسٹی میں سام سنگ انوویشن پروگرام کے اختتامی سیشن اور آئی بی ای سی ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ جب ڈیجیٹل دنیا کی بات کی جائے تو اس حقیقت کا اعتراف بھی ضروری ہے کہ ماضی میں ہم نے آئی ٹی کے شعبے کو خاطر خواہ اہمیت نہیں دی وزارت ملنے…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ جعلی خبروں پر کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہو گا۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور کیا ہم نہیں چاہتے کہ جعلی خبر اب نہیں ہونی چاہیے۔ آج کے دور میں میڈیا کی بڑی اہمیت ہے اور جھوٹی خبر معاشرے کو نقصان پہنچاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیکا اور الیکشن کا آرڈیننس جاری ہو گیا ہے۔ پیکا والے قانون کی ڈرافٹنگ میں نے کی ہے جبکہ الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کا ایکٹ بابر اعوان…

Read More

کویت: (ویب ڈیسک) کویتی پارلیمنٹ کے اراکین نے بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ارکان کے ملک میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف کویت کے پارلیمنٹ اراکین نے بھی آواز بلند کر دی۔ کویتی اراکین پارلیمنٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انتہا پسند ہندو حکمران جماعت کے اراکین کو ملک میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔ کویت کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر صالح کی جانب سے ایوان میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس پر…

Read More

لاہور: کرس گیل شکستوں سے پریشان کراچی کنگز کی ڈھارس بندھانے لگے۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کرس گیل نے لکھا کہ اگلے سیزن کراچی کنگز کا نیا ہیڈ کوچ میں ہوں گا،اس میں کوئی دوسری رائے نہیں ہوسکتی۔ یاد رہے کہ ماضی میں کرس گیل کراچی کنگز کی جانب سے کھیل چکے ہیں مگر پی ایس ایل میں ان کی کارکردگی میں تسلسل دیکھنے میں نہیں آیا تھا،ان کے اس معنی خیز تبصرے کو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل ہورہی ہے

Read More

نئی دہلی:  بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب اتارنے کے حکم ماننے سے انکار پر کالج انتظامیہ نے 58 طالبات کی رجسٹریشن معطل کردی۔  بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے 5 سے زائد اضلاع کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس میں تیزی اس وقت آگئی جب ایک کالج کی انتظامیہ نے حجاب نہ اتارنے پر 58 طالبات کو کالج سے نکال دیا۔ طالبات نے کالج سے باہر شدید احتجاج کیا جس پر کالج انتظامیہ نے ان طالبات کی رجسٹریشن معطل کردی اور رجسٹریشن کی بحالی تک کالج میں داخل ہونے پر پابندی…

Read More

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی کابینہ پریونشن آف الیکٹرونک کرائمز ایکٹ (پیکا) 2016 میں صدارتی آرڈیننس کے تحت ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ ڈان نیوز کو فواد چوہدری نے بتایا کہ قانون میں آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے حاصل کرلی گئی ہے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ ترامیم کے تحت سوشل میڈیا پر کسی کو بدنام کرنا قابل تعزیر جرم قرار دیا جائے گا اور عدالتیں پیکا کے تحت درج مقدمات کے فیصلے 6 ماہ میں دیں گی۔ فواد چوہدری نے اس سے قبل ایک ٹوئٹ میں کہا…

Read More