Author: Khabrain News

اسلام آباد:  وزیر خزانہ شوکت ترین نے دنیا کے 139 مہنگے ممالک میں سے پاکستان کو سب سے آخری یعنی 139ویں نمبر پر قرار دے دیا۔ Pakistan ranks least costly among 139 countries of the world. pic.twitter.com/ANgh8BQAlN — Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) February 20, 2022 وزیر خزانہ شوکت ترین نے یہ بات اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہی۔ اس حوالے سے انہوں نے ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کرایا جس میں مہنگائی کے اعتبار سے 139 ممالک کے نام دیے گئے ہیں اور اس میں پاکستان کا سب سے آخری 139واں نمبر ہے۔ فہرست میں برمودا، سوئزرلینڈ اور ناروے کو بالترتیب مہنگے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جنرل الیکشن کسی وقت بھی ہوسکتے ہیں۔ یہ سال الیکشن کاسال محسوس ہورہا ہے۔اگلے دو تین ہفتے میں سب کچھ واضح ہوجائے گا انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ہچکولے کھارہی ہے۔ان کے اراکین ہم سے رابطہ کرر ہے ہیں۔ تاکہ کوئی منصوبہ بنائیں اور اسکی حکومت ختم کریں۔ انہوں نے کہا سروے کے مطابق نواز شریف مقبولیت میں تین صوبوں میں برتری پر ہے۔یہ سچ کی فتح ہے کہ عوام نواز شریف کو یاد کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عنقریب…

Read More

روم: (ویب ڈیسک) گزشتہ ماہ بحیرہ روم کے راستے لیبیا سے یورپی ممالک میں داخل ہونے کی کوشش میں 7 تارکین وطن کھلے سمندر میں سخت سردی کے باعث ٹھٹھر کر ہلاک ہوگئے تھے جس پر مصر سے تعلق رکھنے والے ایک انسانی اسمگلر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اچھے مستقبل کی تلاش میں یورپی ممالک میں داخل ہونے کے لیے بحیرہ روم کے انتہائی پُرخطر راستے پر خستہ حال کشتی میں سفر کرنے والے 300 سے زائد تارکین وطن میں سے 7 سخت سردی میں ٹھٹھر کر ہلاک ہوگئے تھے۔ ریسکیو ٹیم نے…

Read More

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب اتارنے کے حکم ماننے سے انکار پر کالج انتظامیہ نے 58 طالبات کی رجسٹریشن معطل کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے 5 سے زائد اضلاع کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس میں تیزی اس وقت آگئی جب ایک کالج کی انتظامیہ نے حجاب نہ اتارنے پر 58 طالبات کو کالج سے نکال دیا۔ طالبات نے کالج سے باہر شدید احتجاج کیا جس پر کالج انتظامیہ نے ان طالبات کی رجسٹریشن معطل کردی اور رجسٹریشن کی بحالی تک کالج میں داخل…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو جیت کے لئے 167 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 7ویں ایڈیشن کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے اور ول سمید نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ول سمید غلط شارٹ کھیلنے ہوئے 10 رنز بنانے کے بعد عثمان شنواری کی گیند پر لوئس گریگوری کے ہاتھوں کیچ…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) کنگنا رناوت نے عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘‘ کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم باکس آفس پر کوئی کمال نہیں دکھا سکے گی۔ اداکارہ کنگنا رناوت نے انسٹاگرام اسٹوری پر عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم ’’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘‘ کو اپنی طرف سے فلاپ فلم قرار دیا ہے۔ اداکارہ نے لکھا اس جمعہ کو باکس آفس پر 200 کروڑ روپے جل کر راکھ ہوجائیں گے ۔ کنگنا نے عالیہ پر طنز کرتے ہوئے انہیں پاپا کی پری بھی کہا جو کہ برطانوی پاسپورٹ رکھنا پسند کرتی ہے۔ اداکارہ…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) سابق بھارتی اداکارہ زائرہ وسیم نے بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اسے ناانصافی قرار دیا ہے۔ زائرہ وسیم نے سوشل میڈیا پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلم خواتین کے حجاب پہننے پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر مسلم خواتین اور حجاب کی حمایت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسلام میں حجاب کوئی انتخاب نہیں بلکہ ایک فریضہ ہے۔ اسی طرح جب ایک عورت حجاب پہنتی ہے تو وہ اس فریضہ کو پورا کررہی ہوتی ہے جو اسے اس کے اللہ نے دیا…

Read More

بولیویا: (ویب ڈیسک) بولیویا کے ایک کانکن نے سینگوں والی شیطانی کھوپڑیاں اور دیگر پراسرار جانور اپنے گھروں کی دیواروں پر تعمیر کئے تھے۔ لیکن اب مقامی افراد اس سے خوف کھانے لگے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شاید اس گھر میں جادوئی اور شیطانی عمل بھی ہوتے ہیں۔ یہ مکان ایل ایلٹو نامی شہر میں قائم کیا گیا ہے جو بلندی پر واقع ہے۔ ڈیوڈ شوک نامی کان کن نے اپنے مکان کی تعمیر کے بعد ایک فنکار کو بلایا اور اس سے کہا کہ گھر کی دیواروں، دروازوں اور چھت پر لکڑی اور سیمنٹ سے بنے خوفناک…

Read More

لندن: (ویب ڈیسک) فضائی آلودگی کے خوفناک جسمانی اثرات سامنے آتے رہتے ہیں۔ اب ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ یہی آلودگی گردوں کے لیے بھی بہت تباہ کن ثابت ہوتی ہے۔ اگرچہ کئی مطالعوں سے ثابت ہوچکا ہے کہ فضائی آلودگی میں موجود پی ایم 2.5 نامی ذرات پھیپھڑوں اور گردوں کے لیے مضر ثابت ہوچکے ہیں لیکن اب سائنس نامی جرنل کے ایک ذیلی جرنل ’سائنس پارٹنر‘ میں ایک اہم رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ لیکن واضح رہے کہ یہ سارے تجربات ایک لیبارٹری میں کئے گئے ہیں۔ امپیریئل کالج لندن کے اسکول آف ہیلتھ کے سائنسداں یقون…

Read More

الینوائے: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں آلودہ پانی کی شناخت کرنے والے بہت سے فلٹرموجود ہیں لیکن اب اصل ڈی این اے کی بنیاد پر ایک بہت دلچسپ واٹرسینسربنایا گیا ہے لیکن وہ آلودگی کا اظہار کمپیوٹر کی زبان میں کرتا ہے۔ الینوائے کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے جولیئس لکس نے ڈی این سے حیاتیاتی کمپیوٹر کے تحت کام کرنے والا سینسر بنایا ہے جو بہت کم خرچ اور سادہ ہے۔ ایک جانب تو یہ آبی آلودگی ظاہر کرنے والا سادہ سینسر ہے تو دوسری جانب اس سے حیاتیاتی کمپیوٹر سازی میں بھی پیشرفت ہوگی۔ پانی کے صرف ایک قطرے…

Read More