Author: Khabrain News

مانچسٹر: (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کیرئیر کی اہم فائٹ ہار گئے، برطانوی حریف کیل بروک نےعامر خان کو ناک آؤٹ کر دیا۔ مانچسٹر ایرینا میں کھیلی گئی فائٹ میں عامر خان کے برطانوی حریف رنگ میں چھائے رہے، کیل بروک نے فائٹ کے دوران عامر خان پر تابڑ توڑے حملے کیے۔ ریفری نے چھٹے راؤنڈ میں باؤٹ کو روک دیا، 12راؤنڈ ز پر مشتمل فائٹ چھٹے راؤنڈ میں ختم ہو گئی، عامر خان کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Read More

میونخ: (ویب ڈیسک) جرمنی میں جاری میونخ سکیورٹی کانفرنس میں امریکا اور نیٹو اتحادیوں نے روس کو اشتعال انگیزی کاذمہ دار قرار دے دیا، غیر معمولی پابندیوں کی دھمکی بھی دے ڈالی، چین نے روس کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے ماسکو کے خدشات کو دور کرنے پر زور دیا۔ جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس جاری، یوکرین کا معاملہ زیر بحث آیا تو یوکرین کے صدر کا کہنا تھا کہ کیف ماسکو کے خلاف یورپ کی ڈھال ہے،یوکرین نے8 سال سے دنیا کی بڑی فوج کو روک رکھا ہے، روس کے ہرقسم کے اقدام کے لئے بھرپور تیار ہیں۔ نیٹو…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں آج دو بڑے مقابلے شیڈول ہیں، پہلا میچ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں سلطانز ، اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائیں گے۔ لاہور میں کرکٹ میلے کی رونقیں عروج پر تو کرکٹ دیوانے بھی پرجوش ہیں۔ پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز دوپہر اڑھائی بجے مدمقابل ہوں گے۔ دوسرا میچ شام ساڑھے سات بجے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین زور کا جوڑ پڑے گا۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) کورونا کی نئی لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار چھ سو چوالیس نئے مریض سامنے آگئے جبکہ 33 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو نو فیصد ریکارڈ کی گئی، مہلک وائرس سے مزید تینتیس افراد جاں بحق ہوئے، اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار نو ہو گئی۔ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک ہزار چھ سو چوالیس نئےمریض بھی رپورٹ ہوئے، کورونا کے چودہ لاکھ سے زائد مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ نے ملیر کینٹ کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی اُردو یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ نے ملیر کینٹ کا دورہ کیا ہے، دورہ ایک دن آرمی کے ساتھ پروگرام کا حصہ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، شرکاء نے پورا دن فوجیوں کے ساتھ گزارا، اس موقع پر گفت و شنید کے کلیدی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ آئی…

Read More

نوشہرہ: (ویب ڈیسک) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عوام چور اور چوکیدار کو اچھی طرح پہچان چکی ہے۔ نوشہرہ میں حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویزخٹک نے کہا کہ قومی خزانہ لوٹنے والے حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی باتیں کررہے ہیں، فضل الرحمان کو اپنے گھر میں بدترین شکست ہوئی، بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی۔ پرویزخٹک نے کہا کہ میڈیا کی زبان بندی اور پابندیوں کا تاثر غلط ہے، مثبت تعمیری صحافت زندہ معاشروں کی ترقی کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت اسلام آباد یونایئٹڈ کو پچھاڑ دیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 27 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ حریف ٹیم کی قیادت ایک مرتبہ پھر آصف علی نے کی، جو شاداب خان کی انجری کے باعث ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور فل سالٹ…

Read More

بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین نے پہلی بار اقوام متحدہ سمیت کسی بھی ملک کے نمائندے کے ایغور مسلمانوں پر مظالم کا جائزہ لینے کے لیے سنکیانگ کا دورہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی سربراہ مشیل بیچلیٹ سنیکانگ کا دورہ کر سکتی ہیں۔ وہ کافی عرصے سے ایغور مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات کے حوالے تحقیقات کے لیے دورے کی خواہش رکھتی تھیں۔ چین پر ایغور مسلمانوں کو حراستی مراکز پر رکھنے اور ان…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رکنِ پنجاب اسمبلی اور مریم نواز کی قریبی ساتھی ثانیہ عاشق رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئیں۔ ثانیہ عاشق کی شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں رشتہ داروں اور قریبی دوست احباب کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے رہنما بھی موجود ہیں۔ شادی کی تقریب میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، ایم این اے طاہرہ اورنگزیب ، نوشین افتخار، ملک احمد خان اور ایم پی اے عظمیٰ بخاری کے علاوہ دیگر لیگی قیادت بھی نظر آئی۔ ثانیہ عاشق کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بڑے…

Read More

موغادیشو: (ویب ڈیسک) صومالیہ میں ایک ریسٹورینٹ پر ہونے والے خود کش حملے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے ایک ریسٹورینٹ میں سیاست دانوں اور سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد ایک تقریب میں موجود تھی۔ تقریب کے دوران ریسٹورینٹ کے دروازے پر ایک بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خود کش حملے میں 13 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ درجن سے زائد افراد شدید زخمی ہیں جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے…

Read More