Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امن و امان کی خراب صورت حال پر اجلاس نہیں کرتے وہ بس اجلاسوں میں اپوزیشن پر کیسز بنانے پر غور کرتے ہیں۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت لاہور میں منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ سمیت دیگر چھ ملزمان کے خلاف کیس میں پیش ہوئے۔ عدالت میں رانا ثناءاللہ سمیت 6 ملزمان نے حاضری مکمل کروائی گزشتہ روز فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی 12 مارچ تک…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونایئٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 27 ویں میچ میں لاہورقلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتانی کی ذمہ داری آصف علی کے سپرد ہے۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے سوشل میڈیا پر تنقید کو جرم قرار دینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کو دو اہم قانون منظوری کیلئے بھیجے گئے ہیں، پہلے قانون کےتحت پارلیمنٹیرینز کوالیکشن کمپین میں حصہ لینےکی اجازت دی گئی ہے، جب کہ دوسرے قانون کے تحت سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزت اچھالنے کو قابل تعزیرجرم قرار دے دیا گیا ہے،عدالتوں کوپابند کیا گیا ہے کہ فیصلہ چھ ماہ میں کیا جائے۔ واضح رہے کہ پہلے یہ خبر آئی…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی راؤنڈر جیمز فالکنر کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مستقبل میں ایونٹ نہ کھلانے کا اعلان کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پی سی بی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جیمز فالکنر کے قابل مذمت رویے پر مایوس ہے جو 2021 میں پاکستان سپر لیگ کے ابوظہبی لیگ کا بھی حصہ تھے اور تمام شرکاء کے ساتھ انتہائی…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج بھی ایک تولہ سونا 650 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 650 روپے اضافےکے بعد سونےکی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 27 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔ 10گرام سونےکی قدر 558 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 8 ہزار 968 روپے ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 9 ڈالر بڑھا ہے اور ایک اونس سونے کا بھاؤ 1900 ڈالر ہوگیا ہے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 اچانک چھوڑنے کے معاملے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق جیمز فالکنر نے ہوٹل میں توڑ پھوڑ کی اور ہوٹل انتظامیہ کو نقصان کی ادائیگی بھی نہیں کی ، مسلسل اصرار کرنے پر جیمز فالکنرنے واپس جانے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر نے امیگریشن حکام سے بدتمیزی کی تھی جب کہ یہ واقعہ رات گئے نجی ہوٹل میں پیش آیا تھا۔ خیال رہے کہ آسٹریلوی آل راؤنڈر جیمز فالکنر نے مزید پی ایس ایل کھیلنے سے معذرت…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے انتظامی اور جوڈیشل اختیارات سے متعلق کمیٹیوں کی تشکیل نو کر دی۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال بلڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق بلڈنگ کمیٹی سپریم کورٹ عمارات، ججز گیسٹ ہاؤسز وغیرہ کے معاملات دیکھے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو سپریم کورٹ ریسرچ سینٹر افیئرز کمیٹی کا انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے اور ریسرچ سینٹر افیئرز کمیٹی میں جسٹس منیب…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) ضلع کچہری نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے کیس میں ملزمہ میشا شفیع اور لینا غنی کو آخری موقع دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ساتھ ہی عدالت نے ملزم علی گل پیر اور لینا غنی کی بریت کی درخواستیں خارج کردیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک نے اس کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ملزمہ میشا شفیع اور لینا غنی کو آخری موقع دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ ملزم علی گل پیر اور لینا غنی کی بریت کی درخواستیں خارج کردیں۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے علی…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں 2013 والے حالات نہیں مگر اسٹریٹ کرائمز بھی ناقابل برداشت ہیں، امن و امان کی صورتحال ملک کے دیگر شہروں میں بھی خراب ہے جس کی ایک وجہ معاشی بحالی بھی ہے۔ وہ الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر میں سینیٹ کی جنرل نشست پر نثار کھوڑو کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نثار کھوڑو کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے جبکہ گل محمد جاکھرانی اور عاجز دھامرہ متبادل امیدوار ہیں۔ انہوں نے ڈاکوئوں…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پٹرول بم گرانے کے بعد اب بجلی 6 روپے سے زائد مہنگی کی جا رہی ہے، عوام کو "مہنگا ترین وزیراعظم ” قبول نہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کے بعد بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پہلے ہی پٹرول کی قیمت میں ظالمانہ اضافے سے آٹا چینی، کرائے سمیت ہر چیز کی قیمت کو آگ لگ چکی ہے، عوام کو “مہنگا ترین وزیراعظم” قبول نہیں،عوام کی…

Read More