اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے سوشل میڈیا پر تنقید کو جرم قرار دینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کو دو اہم قانون منظوری کیلئے بھیجے گئے ہیں، پہلے قانون کےتحت پارلیمنٹیرینز کوالیکشن کمپین میں حصہ لینےکی اجازت دی گئی ہے، جب کہ دوسرے قانون کے تحت سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزت اچھالنے کو قابل تعزیرجرم قرار دے دیا گیا ہے،عدالتوں کوپابند کیا گیا ہے کہ فیصلہ چھ ماہ میں کیا جائے۔
واضح رہے کہ پہلے یہ خبر آئی تھی کہ حکومت نے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ قانون میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے، اور وفاقی کابینہ نے آرڈیننس کی منظوری بھی دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ پر تمام سیاسی جماعتوں کو تحفظات تھے، قانون کے منظوری کے بعد وزراء اور پارلیمنٹرینز انتخابی مہم چلا سکیں گے۔
سوشل میڈیا پر تنقید کو جرم قرار دینے کی تیاریاں شروع

