Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • یو اے ای نے مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرا دی
    • خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان
    • وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، 700 سے زائد افراد زخمی ،ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئی
    • مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار
    • ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا
    • گلگت بلتستان میں 6-k چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق
    • پاکستان نے 435 کلومیٹر آئل پائپ لائن کی منظوری دے دی
    • جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ
    • 9 محرم آج پاکستان بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
    • ڈونلڈ ٹرمپ 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ٹرافی پیش کریں گے
    • وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلے، کاراکاس کے قریب عمارتوں کو نقصان
    • سالگرہ پر شوہر کے ساتھ عمرہ، نمرہ خان کا خواب پورا ہوگیا
    • ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلینئر کا اعزاز کھو بیٹھے
    • ورلڈ کپ 2026: ایک ہی خاندان کے دو بھائی مختلف ممالک کی جانب سے مدمقابل
    • خطے میں حالات بہتر، کویت میں امریکی سفارتخانے کی قونصلر اور سفارتی خدمات بحال
    • گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے
    • سائنسی تحقیق میں سپر ماڈل بیلا حدید کے چہرے کے خدوخال 94.35 فیصد مثالی تناسب سے ہم آہنگ قرار پائے، جسکے بعد انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سرفہرست قرار دیا گیا
    • قومی آل راؤنڈر شاداب خان کا لنکاشائر کے ساتھ معاہدہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امن و امان کی صورتحال دیگر شہروں میں بھی خراب ہے، مراد علی شاہ

    By Khabrain Newsفروری 19, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: (ویب ڈیسک) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں 2013 والے حالات نہیں مگر اسٹریٹ کرائمز بھی ناقابل برداشت ہیں، امن و امان کی صورتحال ملک کے دیگر شہروں میں بھی خراب ہے جس کی ایک وجہ معاشی بحالی بھی ہے۔
    وہ الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر میں سینیٹ کی جنرل نشست پر نثار کھوڑو کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نثار کھوڑو کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے جبکہ گل محمد جاکھرانی اور عاجز دھامرہ متبادل امیدوار ہیں۔
    انہوں نے ڈاکوئوں کی فائرنگ سے سینیئر صحافی کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے، ہم نے اسٹریٹ کرائمز کنٹرول کرنے کے لیے پولیس میں تبدیلیاں کی ہیں، حکومت کا اولین فرض ہے کہ امن و امان ٹھیک کرے، وزیراعلیٰ سندھ کی حیثیت سے ہر محکمہ میری ذمہ داری ہے، ہم نے دہشت گردی کا بھی مقابلہ کیا اور کامیاب ہوئے، اب اسٹریٹ کرائم کا چیلنج ہے اسے بھی کنٹرول کر رہے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے لیے پرامید ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال ملک کے دیگر شہروں میں بھی خراب ہے، اس کی ایک وجہ معاشی بدحالی بھی ہے، ٹیکنالوجی کی بہتری کے منصوبے حتمی مراحل میں ہیں، سیف سٹی پروجیکٹ کے ٹینڈرز ہونے والے ہیں۔
    ایک سوال پر مراد علی شاہ نے کہا وفاقی حکومت نے سندھ سے جو افسران ہٹائے تھے ان کے لیے ہم عدالت میں ہیں، وفاق نے جن افسران کو سندھ سے ہٹایا، انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں، اب اس معاملے کا قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، سول سروسز رولز کے مطابق جو افسر جس جگہ تعینات ہوگا وہ اس صوبے کی حکومت کو جوابدہ ہے، کسی کے کہنے پر گریڈ تبدیل نہیں کیے جاسکتے۔
    وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ وفاق این ایف سی کا پیسہ صوبوں سے ہی جمع کرتی ہے، ہمیں 32 ارب روپے کی کٹوتی کا صدمہ اٹھانا پڑا جبکہ پنجاب کے 10 ارب اور کے پی کے کے فنڈز میں 8 ارب روپے کا اضافہ کردیا گیا، میں نے وفاقی وزیر خزانہ سے بات کی تو وہ خود حیران ہوگئے کہ کیسے رقم کی کٹوتی کی گئی، وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ انہوں نے مسائل کو ریکونسل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی حرکتیں تو بے شمار ہیں، ایف بی آر جعلی ٹارگٹ کو پورا کرکے آئی ایم ایف کو مطمئن کررہا ہے، وفاقی وزرا کی تعداد بھی بڑھائی جارہی ہے، یہ سارے اخراجات پورے کرنے کے لیے پیسہ ہماری جیبوں سے نکالا جارہا ہے، وفاقی حکومت مزید قرضوں کی خواہش مند ہے، پہلے بھی 6 ارب کی غلط کٹوتی کا اعتراف کیا پھر قسطوں میں رقم واپس کی جارہی ہے۔
    انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹیز میں ہراسانی کے جو واقعات ہوئے ہیں ہم نے ان کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں، کچھ یونیورسٹیز میں ہم نے انتظامیہ بھی تبدیل کی ہے۔
    ایم کیو ایم کے بند دفاتر کھولنے سے متعلق وزیر اعلی سندھ نے بتایا کہ یہ مشترکہ فیصلہ تھا جس میں وفاق بھی شامل تھا، مجھے نہیں معلوم کہ شیخ رشید نے یہ بیان کیوں دیا، اگر وہ اس فیصلے میں شریک نہیں تھے تو میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے قانون کے حوالے سے جو ترامیم طے ہوئی ہیں وہ کابینہ میں زیر بحث لائی جائیں گی۔
    سینیٹ الیکشن سے متعلق مراد علی شاہ نے کہا کہ 8 مارچ کو ہم اسلام آباد کے لانگ مارچ میں شامل ہوں گے اور 9 مارچ کو الیکشن والے دن کراچی پہنچ جائیں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      گلگت بلتستان میں 6-k چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق

      تازہ ترین

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا

      جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.