Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر کے پی ایس ایل سے متعلق الزامات کا سن کر مایوس ہو گئے۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ میں کبھی بھی ادائیگیوں میں تاخیر نہیں ہوئی، فالکنر نے بےبنیاد الزامات لگا کر پاکستان کی مہمان نوازی کو نقصان پہنچایا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے خلاف کسی کو بھی بولنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونایئٹڈ کو 198 رنز کا ہدف دیدیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور فل سالٹ نے کیا اور حریف ٹیم کی جانب سے مبصر خان نے پہلا اوور پھینکا۔ لاہور قلندرز کا آغاز اچھا نہ تھا پہلے تین بیٹسمین 12 سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ فل سالٹ2، کامران غلام 0، محمد حفیظ چار سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تاہم اس دوران فخر زمان نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بروک کے…

Read More

ممبئی: (ویب ڈیسک) گجرات ہائی کورٹ نے بالی ووڈ کے کنگ خان کے خلاف دائر قتل کیس کو معافی سے مشروط کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں سال 2017 میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم رئیس کی تشہیری مہم کے دوران ایک شخص کی موت کے حوالے سے کیس کی سماعت گجرات ہائی کورٹ میں ہوئی۔ بھارتی شہر وڈودرا میں فلم رئیس کی تشہیری مہم کے دوران کنگ خان کی جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کے درمیان بھگدڑ مچی جس میں مذکورہ شخص کی موت موقع ہوئی تھی، بعد ازاں کانگریس لیڈر جیتندرا سولنگی نے اداکار…

Read More

دبئی: (ویب ڈیسک) نامور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان بھی کووڈ19 میں مبتلا ہوگئے، ان کا دبئی میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ اپنے کنسرٹ کے لیے دبئی میں موجود راحت فتح علی خان نے کورونا ٹیسٹ منفی آنے تک تمام کنسرٹ منسوخ کردیے، وہ صحت یابی تک آئسولیشن میں رہیں گے۔ راحت فتح علی خان کا دبئی سفر سے قبل کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن وہاں پہنچنے کے بعد گلوکار کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی۔ گلوکار اپنے استاد نصرت فتح علی خان کی وفات کے بعد سب سے زیادہ شہرت رکھتے ہیں، موسیقی سے عشق…

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) صدر ولادیمیر پوٹن کے حکم پر روسی فوج نے فوجی مشق کا آغاز کر دیا ہے جس میں جوہری میزائل کے تجربے بھی کیے جائیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی حکومت کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے بتایا کہ اس مشق کا مقصد اسٹریٹیجک جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے ملکی فوج کی روسی تیاری کو جانچنا تھا۔ اس موقع پر روسی صدر کے ہمراہ بیلاروس کے صدر الیکسانڈر لوکاشنیکو بھی موجود تھے۔ ماسکو حکومت کے مطابق روسی فوج نے بیلسٹک اور کروز میزائل داغے جب کہ ایک ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا۔…

Read More

ماسکو: (ویب ڈیسک) مشرقی یوکرین میں قابض ہونے والے روس نواز باغیوں نے حکومتی فورسز کی جوابی کارروائی کے پیش نظر شہریوں کو ماسکو منتقل کرنا شروع کردیا ہے جب کہ صدر پوٹن نے آنے والے ہر فرد کو 130 ڈالر امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن میں معاملات سنبھلتے سنبھلتے پھر کشیدہ ہوگئے ہیں۔ روس نواز باغیوں نے مشرقی یوکرائن کے علاقوں لوہانسک اور ڈونیٹسک پر قبضہ کرلیا ہے۔ قبضے کے بعد روس نواز باغیوں کے کمانڈر اور مقبوضہ علاقے میں اپنی حکومت قائم کرنے کے دعویدار ڈینس پوشیلین نے یوکرائنی…

Read More

نیوجرسی: (ویب ڈیسک) امریکا میں پولیس کی جانب سے سیاہ فاموں سے نسلی تعصب کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تازہ ترین واقعہ رواں ہفتے امریکی ریاست نیوجرسی کے علاقے برج واٹر میں پیش آیا ہے، واقعےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے جس کے بعد امریکی عوام سمیت دنیا بھر سے نیوجرسی پولیس کو سخت تنقیدکا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ایک شاپنگ مال کا ہے جس میں دو نوجوانوں کی کسی بات پر لڑائی ہوگئی، ان میں سے ایک نوجوان سیاہ فام تھا اور ایک…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید کا مڈل کلاس ہونا مسئلہ نہیں بلکہ مڈل مین ہونا اصل مسئلہ ہے۔ سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ مراد سعید کی جانب سے ہمارے نام لے کر جو الزامات لگائے گئے ہیں ہم ان کا جواب دینے یہاں آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافی محسن بیگ کی گرفتاری دراصل پیٹرول کی قیمتوں میں 12 روپے کے تاریخی اضافے سے عوام کو میڈیا کے ذریعے بے خبر رکھنے…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امن و امان کی خراب صورت حال پر اجلاس نہیں کرتے وہ بس اجلاسوں میں اپوزیشن پر کیسز بنانے پر غور کرتے ہیں۔ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت لاہور میں منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ سمیت دیگر چھ ملزمان کے خلاف کیس میں پیش ہوئے۔ عدالت میں رانا ثناءاللہ سمیت 6 ملزمان نے حاضری مکمل کروائی گزشتہ روز فاضل جج کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی 12 مارچ تک…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونایئٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 27 ویں میچ میں لاہورقلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتانی کی ذمہ داری آصف علی کے سپرد ہے۔

Read More