کولمبو: سری لنکا میں کشتی الٹنے سے4بچوں سمیت6افراد ہلاک ہوگئے۔ سری لنکن نیوی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کشتی الٹنے کا واقعہ مشرقی علاقے میں پیش آیا۔کشتی الٹنے سے4بچوں سمیت 6افراد ہوگئے جبکہ 12افراد کوبچالیا گیا۔ ڈوبنے والے متعدد افراد کی تلاش جاری ہے۔حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔کشتی گنجائش سے زائد افراد سوارہونے کے باعث الٹی۔
Author: Khabrain News
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر25 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 25 نومبر صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے۔ سیکرٹری پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ ڈیلر مارجن 6 فیصد ہونے تک حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ نعمان بٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت…
لاہور: محکمہ خوراک پنجاب اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ ترجمان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق مذاکرات کے بعد فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ فلور ملز ترجمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں 7 میں سے 5 نکات پر اتفاق ہو گیا اور بقیہ نکات پرمذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اب فلور ملز پرائیویٹ گندم کا آٹا سفید تھیلے میں کے پی کےسمیت دیگر صوبوں کو ترسیل کر سکیں گی، فلور ملز کے لیے گندم کا کوٹا بڑھانے کابھی اصولی فیصلہ ہو…
واشنگٹن: امریکی صدر بائیڈن نے 110 ممالک کو جمہوریت پر ورچوئل سمٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے تاہم اس فہرست میں دو اہم ممالک کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ دسمبر میں ہونے والی سمٹ میں شامل ممالک کی فہرست اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 110 ممالک کی فہرست میں پاکستان، بھارت اور عراق کا نام شامل ہے لیکن چین اور ترکی کے نام اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ورچوئل کانفرنس میں دعوت کے لیے تائیوان، مصر، سعودی عرب، اردن، قطر اور…
اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کا افتتاح کردیا ، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم مالیاتی امور میں شفافیت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ، نئے سسٹم کے اجراءپر مشیر خزانہ اور ایف بی آر کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ۔ مستقبل میں اس نظام کے بہتر اثرات مرتب ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ملک چلانے کیلئے پیسہ نہیں ہے جس کی وجہ سے قرضے لینے پڑتے ہیں یہ پاکستان کا مسلسل مسئلہ…
لندن (ڈاکٹر اختر گلفام سے) سکھوں نے برطانیہ کے بعد جنیوا میں بھی خالصتان ریفرنڈم کا اعلان کر دیا ہے۔ یورپ اور دنیا بھر کے سکھوں کو 10 دسمبر کو سوئٹزرلینڈ پہنچنے کی ہدایات دے دی ہیں۔ بھارت ابھی برطانیہ میں سکھوں کے علیحدہ وطن خالصتان کے لئے ہونے والے ریفرنڈم کا ماتم کر رہا تھا کہ اسے ایک اور آفت نے آ گھیرا ہے کہ سکھس فارجسٹس نے جنیوا میں بھی خالصتان کے قیام کے لئے ریفرنڈم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے ماہ یعنی دسمبر میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے ہونے والے سیشن کے…
15 فروری سے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہوچکی، درخواست کونسل کے ذریعے پاکستانی سفارتخانہ کودی۔ پاکستانی سفارتخانے کا پاسپورٹ کے معاملے پر وزارت داخلہ ، خارجہ سے رابطہ۔ ذرائع کے مطابق واپسی کا بہانہ ختم کرنے کیلئے پاسپورٹ بنانے پر سوچ بچار شروع۔ قائد ن لیگ کو پاکستانی عدالتیں کئی مقدمات میں اشتہاری قرار دے چکیں۔ برطانیہ جاتے وقت نواز شریف کے پاس ڈپلومیٹ پاسپورٹ تھا۔ سکیورٹی بانڈز پر علاج کیلئے برطانیہ گئے تھے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے مارچ 2022 تک یورپ میں کورونا وائرس سے مزید 7لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کردیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے حالیہ عرصے میں یورپ میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر یہی صورت حال رہی تو مارچ 2022 تک وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 15 لاکھ سے بڑھ کر 22 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسپتالوں کے خصوصی نگہداشت کے شعبوں…
وزیراعظم عمران نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہمارا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس ملک چلانے کیلئے پیسے نہیں، ملک چلانے کیلئے ہمیں قرض لینا پڑتا ہے جبکہ اشرافیہ نے ملک میں کبھی ٹیکس کلیکشن سسٹم مضبوط نہیں ہونے دیا۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک کو 30 ٹریلین کا مقروض بنانے والوں کو سزائیں ملنی چاہئیں، 10 سال میں اتنا قرض لینے کے باوجود ڈیم بنائے نہ کوئی…
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اگر عظمیٰ بخاری جیل بھیجیں تو جانے کو تیار ہوں۔ پنجاب اسمبلی کے باہر وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان اور رہنما (ن) لیگ عظمی بخاری کے درمیان دلچسپ نوک جھوک دیکھنے میں آئی، اس موقع پر عظمیٰ بخاری کے ہمراہ لیگی رہنما حناپرویز بٹ بھی موجود تھیں۔ رہنما (ن) لیگ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چوہان صاحب، جیل میں اپنے لیے سیل بنالیں جس پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عظمیٰ بخاری اگر جیل بھیجیں تو جیل جانے کو تیار ہوں۔