تازہ تر ین

مشکل وقت میں حکومت نے ”مولانا صاحب“ کی خدمات حاصل کر لیں بڑی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی + مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے ساتھ مفاہمت کے لئے حکومتی کوششیں تیز۔ وزیراعظم نوازشریف نے مولانا فضل الرحمن کا سہارا لے لیا۔ آصف علی زرداری کے لئے خصوصی پیغام دیا۔ یہ بھی دعوت دی کہ مولانا صاحب آئیں ملکر نیا خیبرپختونخوا بنائیں۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے 4مطالبات کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن ہے۔ جہاں ایک طرف آصف علی زرداری نے اپوزیشن جماعتوں سے گرینڈ الائنس بنانے کے لئے رابطے شروع کئے ہیں وہیں حکومتی سطح پر بھی مفاہمتی پالیسی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف سے جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ سابق صدر کی وطن واپسی پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کو آصف علی زرداری کے لئے خصوصی پیغام دیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نے امیر جے یو آئی کی طرف سے عمران خان پر تنقید کرنے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب آپ نے دھرنے والوں کو بہت اچھا جواب دیا۔لوگوں نے ان کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے۔ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کو دعوت دی کہ آئیں ملکر نیا خیبرپختونخوا بنائیں۔ جے یو آئی کے امیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں ناکام ہوگئی۔ آئندہ عام انتخابات میں وہ صوبے میں کہیں نظر نہیں آئیگی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاق خیبرپختونخوا کے ترقیاتی فنڈز کا اجراءیقینی بنائے۔ حکومت نے بھی اپوزیشن سے ’مقابلہ‘ کرنے کیلئے صف بندی شروع کر دی ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم نوازشریف نے مولانا فضل الرحمان اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے اہم اتحادی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس دوران سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے وزیر داخلہ چوہدر ی نثار سے بھی ملاقات کی جس دوران وزیر داخلہ نے نوازشریف کو ملاقات کے دوران سرحدی نظام اور داخلی سلامتی کے امور پر بریفنگ دی۔وزیراعظم نواز شریف کو وزیرداخلہ نے بتایاکہ سرحدی نظام اور داخلی سلامتی کے لیے70ارب روپے کی مدد سے سول آرمڈ فورسز کے ونگز بنائے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف سے جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں نے خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں وفاقی حکومت کی ترقیاتی سکیموں پر بھی بات چیت کی۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے،مولانافضل الرحمان نے صحت یابی پر چودھری شجاعت حسین کو مبارک باد دی ہے،دونوں رہنماں نے سیاست میں شائستگی، رواداری، تحمل و برداشت کے جذبوں کوفروغ دیے جانے پر اتفاق کیا ہے، ملاقات میں دونوں رہنماوں کامجموعی قومی، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف سے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ایوان وزیراعظم کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو داخلی سلامتی کی صورتحال، طورخم افغان باڈر کے اپنے حالیہ دورے اور کراچی آپریشن کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات میں سیاسی امور پر بھی بات ہوئی ، وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بتایا کہ حکومت موثر سرحدی انتظام اور داخلی سلامتی کے لئے سول آرمڈ فورسز کے ونگز کے قیام کے لئے 70 ارب روپے خرچ کررہی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain