کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور سندھ کے معروف سیاستدان سردار نبیل گبول نے کہا ہے کہ ایان علی چند دن میں دھماکہ خیز انکشافات کرنے والی ہیں سپر ماڈل بتائیں گی کہ انہیں بیرون ملک کیوں جانے نہیں دیا جارہا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپر ماڈل ایان علی کے انکشافات کرینگی اس کا پانامہ معاملہ پر بھی اثر ہوگا۔