کراچی ( کورٹ رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت نے ملک مخالف تقریر پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سہولت کاری کے الزام میں ایم کیو ایم کے کنویئر فاروق ستار ، عامر لیاقت سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے ہیں، گذشتہ روز انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کی تین مقدمات میں درخواستوں سے متعلق فیصلہ 23جنوری تک محفوظ کرلیا، جبکہ عدالت نے شاہد پاشا کی بربریت سے متعلق فیصلہ بھی محفوظ کرلیا ہے، عدالت نے مقدمہ میں مفرور ملزمان ایم کیو ایم کے فاروق ستار، عامر لیاقت سمیت دیگر کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ، دوسری جانب عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے وزارت داخلہ کو انٹرپول کے ذریعے ایم کیو ایم کے قائد کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان میں سونا سستا، قیمت 4.2 لاکھ روپے کی سطح پر آ گئی
- لاہور کے سوزو واٹر پارک میں 9 سالہ بچی جاں بحق
- مارکیٹ میں خوف و ہراس، پی ایس ایکس کو کئی ماہ کی شدید ترین مندی کا سامنا
- تحقیق میں انکشاف: ویڈیو گیمز کھیلنا دماغی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے
- روپے پر دباؤ برقرار، پاؤنڈ 360 اور یورو 315 روپے تک پہنچ گی
- صنعا ایئرپورٹ پر حملے کے بعد حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ
- ایف بی آئی چیف کاش پٹیل کی محسن نقوی سے ملاقات، پاک -امریکہ تعاون کو اہم قرار دیا
- ایشین جوجِتسو چیمپئن شپ پاکستان کی شاندار کارکردگی ،2 گولڈ اور 2 سلور میڈلز حاصل کر لیے
- ایرانی میزائل حملوں میں امارات کے دو تیل بردارجہاز متاثر، ایک بھارتی جاں بحق
- فرانس نے شدید گرمی کی لہر کے باعث جوہری ری ایکٹرز بند کر دیے
- فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انقرہ میں ترکی کا اعلیٰ ترین سروس اعزاز سے نوازا گیا
- 21 سال بعد 2005 زلزلے میں لاپتہ بچے کی لاش برآمد
- کیلیان ایمباپے کا نیا ریکارڈ، 20 ورلڈ کپ گولز تک تیز ترین رسائی
- غزہ میں اسرائیلی حملے: 3 فلسطینی جاں بحق، 15 زخمی
- ایران نے آبنائے ہرمز میں تصادم کے بعد عملہ بچا لیا
- ٹرمپ: آبنائے ہرمز ایران کے ساتھ یا بغیر بھی کھلی رہے گی
- بحرین میں نیا فضائی حملے کا الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
- یو اے ای میں امریکی سفارتخانے اور قونصلر سروسز 13 تا 15 جولائی تک معطل
- حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا
- راول ڈیم میں سینکڑوں مچھلیاں مردہ پائی گئیں
