لاہور(نامہ نگار)با دامی با غ کے علاقہ میں گند ے جو ہر سے 4سا لہ نا معلو م بچے کی تشدد زدہ نعش برآمد ہو ئی ہیں۔پولیس نے نعش قبضہ میں لیتے ہوئے مردہ خانے جمع کروادی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ با دامی با غ کے علاقہ جو زف کا لو نی میںگند ے جو ہر میںبچے کی لا ش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس نے موقع پہنچ کرجو ہر سے تشدد زدہ بچے کی لا ش برآمدکر لی۔جس پر پولیس نے فرانزک ٹیم کو جائے وقوعہ پر بلالیا جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئیے۔پولیس کے مطابق بچے کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔شناخت کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ بچے کی عمر4سال کے قریب ہے اور اسے مبینہ جنسی بد فعلی کے بعد تشدد کرکے ہلا ک کیا گیا ہے۔پو لیس کے مطا بق مختلف پہلو ﺅ ں پر تفتیش اور ورثا ءکی تلا ش جا ری ہے۔واضع رہے کہ گزشتہ سال بادامی باغ کے علاقے سے ایک درجن سے زائد بچے لاپتہ اور اغواءہوئے تھے ان بچوں میں سے تاحال تین بچے لاپتہ ہےں۔





































