فیصل آباد (بیورو رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ، پانامہ سکینڈل سے شریف صاحبان کبھی بھی بچ نہیں پائیں گے ،وزیراعظم اور ان کا خاندان ملک کے عوام سے گیم کھیل رہے ہیں ۔ آن لائن کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا ہم نے بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کو آگے لے کر جانا ہے اور پنجاب میں پیپلز پارٹی کو فعال کرنے کا عہد کررکھا ہے اور آئندہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی جماعت ہے اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید جنہوں نے عوام کی خدمت روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ کیا تھا انشاءاللہ ہم برسر اقتدار آکر اسے پورا کرینگے اس موقع پر پیپلز پارٹی پنجا ب کے صدر قمر زمان کائرہ ، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، سابق چیئرمین سینٹ نیئر بخاری، سیکرٹری جنرل پنجاب پی پی پی ندیم افضل چن ، سابق وفاقی وزیر چوہدری سعید اقبال اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے بلاول بھٹو نے اپنے دورے کے دوران جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، فیصل آباد میں پارٹی کے کو آرڈنیٹر مقرر کرنے کیلئے کارکنوں کے انٹرویو بھی کئے بلاول بھٹو نے لاہور سے فیصل آباد احتساب ریلی کا شاندار استقبال کرنے پر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ بلاول بھٹونے کہا ہے کہ پنجاب میں اپوزیشن کرنا بہت مشکل ہے ۔ملک میں شریف برادران کی آمریت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے رات فیصل آباد کے نجی ہوٹل میں قیام کیاان کےلئے صبح بھرپور ناشتے کے انتظامات کیے گئے۔پارٹی چیئرمین ناشتے کے بعد کارکنوں میں گھل مل گئے۔ اسٹیج سے اترکرمعذورکارکن یونس انجم سے ملاقات کی۔ناشتے میں پائے ¾حلوہ پوری ¾پراٹھا ¾چنے کا سالن ،آملیٹ چائے ،لسی ،کافی اور کئی طرح کے جوسز رکھے گئے تھے ،بلاول بھٹو نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ ناشتہ کیا ۔اس موقع پر جڑانوالہ کے رہائشی معذور کارکن یونس انجم سے ملنے کے لئے بلاول بھٹو خود بھی نیچے کارپیٹ پر بیٹھ گئے ۔ناشتے کے بعد بلاول بھٹو نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک نواز شریف برادران کی آمریت ہے، پنجاب میں اپوزیشن کرنا بہت مشکل ہے ¾یہ لوگ پولیس کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کرتے ہیں،کارکن اسی جذبہ سے بڑھتے جائیں گزشتہ روز کی ریلی میں جوش جذبہ دیدنی تھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کوئی سیاستدان ملک میں اصل ایشوز پر فوکس نہیں کر رہا۔ نواز شریف پانامہ سکینڈل سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا ایشو کرپشن ہے اور پانامہ سکینڈل ملک کا سب سے بڑا کرپشن سکینڈل ہے۔ شریف صاحبان ملک کے ساتھ گیم کھیل رہے ہیں اور نواز شریف پانامہ سکینڈل سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔ یہ جانتے ہیں کہ اپوزیشن کا قانون پاس کر لیا تو نہیں بچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تنظیم پر فوکس کرنا ہے، پنجاب میں پارٹی کو بنانا ہے اور پورے ملک کو دکھانا ہے کہ غریبوں کیلئے بھی کوئی پارٹی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف تحریک شروع کردی ہے اور چار مطالبات ماننے تک جاری رہے گی مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیں جیلوں میں رکھ کر ملک کا سرمایہ اور عوام سے لوٹی ہوئی دولت کو غیر ممالک میں بھیج کر اپنے اثاثے بنائے اور آج پاناما لیکس سے بچنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں مگر ان کے یہ منصوبے کبھی بھی کامیاب نہیں ہو ں گے بلاول بھٹو نے مذید کہا کہ ان کی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو اور نانا ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کے عوام کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور اب بینظیر بھٹو کا بیٹا اور ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ بلاول بھٹو اس ملک کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے عوام کے ساتھ ہیں اور وہ کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا حکومت کے خلاف تحریک شروع کردی ہے اور چار مطالبات ماننے تک جاری رہے گی۔
بریکنگ نیوز
- امریکہ-ایران تنازع بڑھ گیا، تیل کی قیمت 90 ڈالر کے قریب پہنچ گئی
- پاکستان میں سونا سستا، قیمت 4.2 لاکھ روپے کی سطح پر آ گئی
- لاہور کے سوزو واٹر پارک میں 9 سالہ بچی جاں بحق
- مارکیٹ میں خوف و ہراس، پی ایس ایکس کو کئی ماہ کی شدید ترین مندی کا سامنا
- تحقیق میں انکشاف: ویڈیو گیمز کھیلنا دماغی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے
- روپے پر دباؤ برقرار، پاؤنڈ 360 اور یورو 315 روپے تک پہنچ گی
- صنعا ایئرپورٹ پر حملے کے بعد حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ
- ایف بی آئی چیف کاش پٹیل کی محسن نقوی سے ملاقات، پاک -امریکہ تعاون کو اہم قرار دیا
- ایشین جوجِتسو چیمپئن شپ پاکستان کی شاندار کارکردگی ،2 گولڈ اور 2 سلور میڈلز حاصل کر لیے
- ایرانی میزائل حملوں میں امارات کے دو تیل بردارجہاز متاثر، ایک بھارتی جاں بحق
- فرانس نے شدید گرمی کی لہر کے باعث جوہری ری ایکٹرز بند کر دیے
- فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انقرہ میں ترکی کا اعلیٰ ترین سروس اعزاز سے نوازا گیا
- 21 سال بعد 2005 زلزلے میں لاپتہ بچے کی لاش برآمد
- کیلیان ایمباپے کا نیا ریکارڈ، 20 ورلڈ کپ گولز تک تیز ترین رسائی
- غزہ میں اسرائیلی حملے: 3 فلسطینی جاں بحق، 15 زخمی
- ایران نے آبنائے ہرمز میں تصادم کے بعد عملہ بچا لیا
- ٹرمپ: آبنائے ہرمز ایران کے ساتھ یا بغیر بھی کھلی رہے گی
- بحرین میں نیا فضائی حملے کا الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
- یو اے ای میں امریکی سفارتخانے اور قونصلر سروسز 13 تا 15 جولائی تک معطل
- حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا
