Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکہ-ایران تنازع بڑھ گیا، تیل کی قیمت 90 ڈالر کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان میں سونا سستا، قیمت 4.2 لاکھ روپے کی سطح پر آ گئی
    • لاہور کے سوزو واٹر پارک میں 9 سالہ بچی جاں بحق
    • مارکیٹ میں خوف و ہراس، پی ایس ایکس کو کئی ماہ کی شدید ترین مندی کا سامنا
    • تحقیق میں انکشاف: ویڈیو گیمز کھیلنا دماغی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے
    • روپے پر دباؤ برقرار، پاؤنڈ 360 اور یورو 315 روپے تک پہنچ گی
    • صنعا ایئرپورٹ پر حملے کے بعد حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ
    • ایف بی آئی چیف کاش پٹیل کی محسن نقوی سے ملاقات، پاک -امریکہ تعاون کو اہم قرار دیا
    • ایشین جوجِتسو چیمپئن شپ پاکستان کی شاندار کارکردگی ،2 گولڈ اور 2 سلور میڈلز حاصل کر لیے
    • ایرانی میزائل حملوں میں امارات کے دو تیل بردارجہاز متاثر، ایک بھارتی جاں بحق
    • فرانس نے شدید گرمی کی لہر کے باعث جوہری ری ایکٹرز بند کر دیے
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انقرہ میں ترکی کا اعلیٰ ترین سروس اعزاز سے نوازا گیا
    • 21 سال بعد 2005 زلزلے میں لاپتہ بچے کی لاش برآمد
    • کیلیان ایمباپے کا نیا ریکارڈ، 20 ورلڈ کپ گولز تک تیز ترین رسائی
    • غزہ میں اسرائیلی حملے: 3 فلسطینی جاں بحق، 15 زخمی
    • ایران نے آبنائے ہرمز میں تصادم کے بعد عملہ بچا لیا
    • ٹرمپ: آبنائے ہرمز ایران کے ساتھ یا بغیر بھی کھلی رہے گی
    • بحرین میں نیا فضائی حملے کا الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • یو اے ای میں امریکی سفارتخانے اور قونصلر سروسز 13 تا 15 جولائی تک معطل
    • حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول

    By Daily Khabrainجنوری 21, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    nawaz-shareef
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف ڈیووس سے لندن پہنچ گئے۔ اس موقع پر اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس عدالت میں زیرسماعت ہے اس پر تبصرہ مناسب نہیں‘ عدالت جو بھی فیصلہ کرے قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اقتصادی اشاریے مثبت ہیں۔ رواں سال ترقی کی رفتار 5.5سے بھی بڑھ جائے گی۔ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری بھی آ رہی ہے۔ پاکستان کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے‘ سپورٹ کرنی چاہئے کہ ملک آگے بڑھتا رہے۔ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا جو بھی فیصلہ آئے گا وہ ملک و ملت کیلئے بہتر ہو گا۔ بہت سے لوگوں نے ملکی ترقی کوپیچھے کھینچنے کی کوشش کی مگر انہیں کامیابی نہیں ہوئی۔ ہم تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں۔ پاکستان کی معاشی ترقی کے دنیا بھر میں چرچے ہیں اور ڈیووس میں بھی اس کا تذکرہ ہوا۔ سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے بعد وزیراعظم نوازشریف لندن پہنچے جہاں انہوں نے پارک لین فلیٹس میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاکستان معاشی میدان میں آگے بڑھ رہا ہے اس کے کافی چرچے ہیں اور ڈیووس میں بھی اس کی بات ہوئی۔ ہم تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں اور اس سال بھی ہماری جی ڈی پی کی شرح نمو ساڑھے پانچ فیصد سے بڑھ جائے گی۔ ہماری سٹاک مارکیٹ ایشیا میں پہلے اور دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے جہاں ملکی و غیرملکی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ سی پیک میں 55ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔ پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا بھی خاتمہ ہو رہا ہے جبکہ دہشت گردی بھی کم ہو رہی ہے۔ پانامہ کیس کے حوالے سے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے اس لئے اس پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا‘ جو بھی فیصلہ آئے گا وہ ملک و ملت کیلئے بہتر ہو گا۔ پاکستان کے اندر سب کو ملکی ترقی کو سپورٹ کرنا چاہئے اور ملک کو پیچھے کھینچنے کی بجائے اسے آگے بڑھانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ بہت سے لوگوں نے بہت زور لگایا لیکن ان کا کچھ نہیں بنا‘ جس کا مطلب ہے کہ پاکستان آگے بڑھتا رہے گا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان میں سونا سستا، قیمت 4.2 لاکھ روپے کی سطح پر آ گئی

      لاہور کے سوزو واٹر پارک میں 9 سالہ بچی جاں بحق

      مارکیٹ میں خوف و ہراس، پی ایس ایکس کو کئی ماہ کی شدید ترین مندی کا سامنا

      تازہ ترین

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.