تازہ تر ین

مسلمانوں کیلے بڑا چیلنج

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی مسلمان ڈونلڈ ٹرمپ کے چار سالہ دور صدارت کو ان کے اسلام مخالف رویے کے باعث اپنے لئے بڑا چیلنج سمجھ رہے ہیں۔برطانوی اخبار نے امریکا میں مقیم مسلمانوں کی رائے پر مشتمل رپورٹ شائع کی جس میں پوچھا گیا تھا کہ وہ ٹرمپ کے دور کو کیسے دیکھتے ہیں۔رپورٹ میں اکثریت نے رائے دی کہ نئے امریکی صدر کا اسلام مخالف رویہ ایک بڑا چیلنج ہوگا،مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہوسکتا ہے،تاہم مثبت پہلو امریکہ میں پائی جانے والی مذہبی آزادی ہے جو انہیں تحفظ فراہم کرے گی۔بعض کی رائے تھی کہ امریکا میں بسنے والوں کے لئے ان کے معاشی مفادات اہم ہیں اور اگر معیشت کی صورتحال میں بہتری آتی ہے تو یہ سب کے لئے اچھا ہوگا


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain