Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکہ-ایران تنازع بڑھ گیا، تیل کی قیمت 90 ڈالر کے قریب پہنچ گئی
    • پاکستان میں سونا سستا، قیمت 4.2 لاکھ روپے کی سطح پر آ گئی
    • لاہور کے سوزو واٹر پارک میں 9 سالہ بچی جاں بحق
    • مارکیٹ میں خوف و ہراس، پی ایس ایکس کو کئی ماہ کی شدید ترین مندی کا سامنا
    • تحقیق میں انکشاف: ویڈیو گیمز کھیلنا دماغی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے
    • روپے پر دباؤ برقرار، پاؤنڈ 360 اور یورو 315 روپے تک پہنچ گی
    • صنعا ایئرپورٹ پر حملے کے بعد حوثیوں کا سعودی عرب پر میزائل حملہ
    • ایف بی آئی چیف کاش پٹیل کی محسن نقوی سے ملاقات، پاک -امریکہ تعاون کو اہم قرار دیا
    • ایشین جوجِتسو چیمپئن شپ پاکستان کی شاندار کارکردگی ،2 گولڈ اور 2 سلور میڈلز حاصل کر لیے
    • ایرانی میزائل حملوں میں امارات کے دو تیل بردارجہاز متاثر، ایک بھارتی جاں بحق
    • فرانس نے شدید گرمی کی لہر کے باعث جوہری ری ایکٹرز بند کر دیے
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کو انقرہ میں ترکی کا اعلیٰ ترین سروس اعزاز سے نوازا گیا
    • 21 سال بعد 2005 زلزلے میں لاپتہ بچے کی لاش برآمد
    • کیلیان ایمباپے کا نیا ریکارڈ، 20 ورلڈ کپ گولز تک تیز ترین رسائی
    • غزہ میں اسرائیلی حملے: 3 فلسطینی جاں بحق، 15 زخمی
    • ایران نے آبنائے ہرمز میں تصادم کے بعد عملہ بچا لیا
    • ٹرمپ: آبنائے ہرمز ایران کے ساتھ یا بغیر بھی کھلی رہے گی
    • بحرین میں نیا فضائی حملے کا الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • یو اے ای میں امریکی سفارتخانے اور قونصلر سروسز 13 تا 15 جولائی تک معطل
    • حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بلاول اور آصفہ بھٹو, شوکاز نوٹس جاری

    By Daily Khabrainجنوری 22, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی(نیوز ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کی بہن بختاور بھٹو زرداری نے پی پی کے رکن اسمبلی اور صوبائی وزیر امداد پتافی کی جانب سے گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں اختیار کیے گئے رویے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے صوبائی وزیر کو خاتون رکن اسمبلی سے معافی مانگنے کی ہدایت کردی۔رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزیر امداد پتافی کی جانب سے اسمبلی اجلاس میں نصرت سحر عباسی سے کی جانے والی بدتمیزی کا نوٹس لے لیا۔پارٹی چیئرمین کو صوبائی صدر نثار کھوڑو نے معاملے سے ا?گاہ کیا، جس کے بعد بلاول بھٹو نے سندھ اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کو صوبائی وزیر کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی۔دوسری جانب پارٹی چیئرمین کی جانب سے معاملے کا نوٹس لیے جانے اور بختاور بھٹو کی جانب سے ٹوئیٹ کرنے کے بعد صوبائی وزیر امداد پتافی کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ روزاسمبلی اجلاس کے دوران خاتون رکن اسمبلی سے کی جانے والی بدتمیزی پر وہ معذرت خواہ ہیں اور وہ نصرت سحر عباسی سے اسمبلی فلور پر بھی معافی مانگنے کے لیے تیار ہیں۔امداد پتافی کے مطابق انہوں نے اپنی بدتمیزی پر کل ہی معافی مانگ لی تھی، مگر وہ پھر بھی معافی مانگنے پر تیار ہیں۔صوبائی وزیر کے مطابق اگر پارٹی انہیں وزارت سے ہٹانے سمیت ان کے خلاف کوئی اور فیصلہ بھی کرتی ہے تو وہ بھی انہیں قبول ہوگا۔اس سے پہلے بختاور بھٹو زرداری نے سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ امداد پتافی کو لازمی طور پر اپنے رویے پر معافی مانگنی چاہئیے،ان کا رویہ انتہائی غیر اخلاقی تھا۔بختاوربھٹو زرداری کے مطابق امداد پتافی کا رویہ پارٹی اقدار اور خواتین کو مضبوط بنانے والی پارٹی پالیسی کے خلاف ہے۔بختاور بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئیٹ میں امداد پتافی کونصرت سحر عباسی سے معافی مانگنے کی ہدایت بھی کی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران صوبائی وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز امداد پتافی اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی خاتون ممبر نصرت سحر عباسی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔صوبائی وزیر کی جانب سے انگریزی زبان میں تحریری طور پر داخل کرائے گئے جواب کو نہ سمجھ پانے پر نصرت سحر عباسی نے امداد پتافی کو وضاحت کرنے کے لیے کہا جس پر صوبائی وزیر نے انہیں جواب دیا کہ ‘آپ کوئی استانی نہیں کہ میں آپ کو جواب دوں’۔دونوں ارکان کے درمیان سخت جملوں کے تبادلے کے بعد صوبائی وزیر امداد پتافی نے خاتون ممبر کو کہا کہ اگر انہیں کوئی بات سمجھ نہیں ا? رہی تو وہ ان کی چیمبر میں ا? جائیں، جس پر خاتون نے احتجاج کیا، جبکہ اس دوران حکومتی ارکان مسکراتے رہے اور حزب اختلاف کے ممبران نے خاموشی اختیار کرلی۔خیال رہے کہ نصرت سحر عباسی کو سندھ اسمبلی کی سرگرم ممبر سمجھا جاتا ہے، وہ سندھ کے مختلف مسائل پر حکومتی ارکان اور وزراء سے بحث کرتی رہی ہیں۔ مسلم لیگ (فنکشنل ) کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ایک بدزبان وزیر نے جو بدزبانی اور اخلاق سے گری ہوئی حرکت کی ہے وہ ناقابل معافی ہے۔پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت نااہلیت کی بنیاد پر بنائے گئے وزیر امداد پتافی کی مذموم حرکت پرکارروائی کرے ۔ہفتہ کو جاری بیان میں نصرت سحر عباسی نے کہا کہ امداد پتافی نے مقدس ایوان میں جو الفاظ میرے لئے کہے کیا وہ اپنی ماں بہن اور بیٹی کے لئے دہرا سکتے ہیں ؟؟بلاول بھٹو زرداری اپنے نااہل وزیر امداد پتافی کو فوری طور پر وزارت اور اسمبلی رکنیت سے فارغ کریں۔امداد پتافی کو دونوں عہدوں سے ہٹائے جانے تک معافی کسی صورت قبول نہیں ہے ۔انہوںنے کہا کہ میرے اہل خانہ، عزیز و اقارب جس کرب سے گزر رہے ہیں اس کا میں اور میرا خدا جانتا ہے۔امداد پتافی کو اس کے کئے کی سزا ملنی چاہئے تاکہ آئندہ کوئی مرد کسی نہتی اور بے گناہ عورت کے لئے اخلاق سے گری ہوئی بات کہنے کی جرات نہ کرسکے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ، سینئر وزیر نثار کھوڑو سمیت دیگر سینئر وزرا کاایوان میں رویہ قابل مذمت تھا۔افسوسناک بات ہے کہ وزیراعلی سندھ اپنے چہیتے وزیر کی بدزبانی پر مسکرا کر اسے تقویت دیتے رہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان میں سونا سستا، قیمت 4.2 لاکھ روپے کی سطح پر آ گئی

      لاہور کے سوزو واٹر پارک میں 9 سالہ بچی جاں بحق

      مارکیٹ میں خوف و ہراس، پی ایس ایکس کو کئی ماہ کی شدید ترین مندی کا سامنا

      تازہ ترین

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.