تازہ تر ین

دنیاکا خطرناک شر کون ؟ امریکی صدر نے نشاندہی کر دی

واشنگٹن(ویب ڈیسک ) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس دہشت گردی کو کچلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، ’داعش‘ جیسا شر آج تک دنیا نے نہیں دیکھا۔عرب ٹی وی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی سراغ رساں اداروں کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ امریکی شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں خفیہ اداروں کا کلیدی کردار ہے۔وائیٹ ہاو¿س کے ترجمان شون سپائسر کا کہنا تھا کہ صدر ’سی آئی اے‘ کے ورجینا میں قائم صدر دفتر کے دورے کے دوران 300 اہم شخصیات کی موجودگیی میں خفیہ ادارے کے تعاون پر اس کا شکریہ ادا کریں گے۔ایک ٹوئٹر بیان میں ترجمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انٹیلی جنس اداروں سے وابستہ مردو خواتین کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain