تازہ تر ین

چہرے پر داغ والی لڑکی ، پھر سوشل میڈیا پر چرچے کیوں ؟

ریوڈی جنیرو(خصوصی رپورٹ)یہ سچ ہے کہ ہر انسان کی کوئی نہ کوئی پیدائشی نشانی ہوتی ہے تاہم کچھ افراد کی پیدائشی نشانی ایسی بھی ہوتی ہے جو بعض اوقات پریشانی کا باعث بن جاتی ہے ۔ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں ہر 20 ہزار انسانوں کے بعد کسی ایک انسان کا پیدائشی نشان ایسا ہوتا ہے جو عام افراد کے مقابلے میں زیادہ برا اور واضح ہوتا ہے ۔برازیل کے جنوب مغربی شہر جیز ڈی فورا کی 24 سالہ ماریانہ میڈیز کا شمار بھی ایسے انسانوں میں ہوتا ہے جن میں پیدائشی نشانی نہ صرف نمایاں بلکہ قدرے بدصورت بھی ہے ۔ماریانہ میڈیز کی ناک اور دونوں آنکھوں کے درمیان ایک بہت ہی بڑا سیاہ داغ ہے جو ان کی گوری رنگت کی وجہ سے دور سے بھی نمایاں نظر آتا ہے ۔ماریانہ میڈیز کے مطابق انہیں اسکے باعث کئی بار ناخوشگوار جذبات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے ، کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ داغ قدرتی نہیں بلکہ میں نے شوق سے ٹیٹو بنوا رکھا ہے ۔ماریانہ میڈیز نے اپنی پیدائشی نشانی کو کبھی چہرے پر داغ تسلیم نہیں کیا بلکہ انہیں یہ خیال آتا ہے کہ داغ تو چاند پر بھی ہوتا ہے اس لیے اب انہوں نے پہلی بار اس داغ سے فائدہ اٹھانے کیلئے فوٹو شوٹ کروایا ہے جسکے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں ۔ماریانہ کے مطابق وہ فوٹو شوٹ کے ذریعے دنیا کو پیغام دینا چاہتی ہیں کہ پیدائشی چیزیں کبھی بھی آپ کے اوپر بوجھ نہیں ہوتیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain