تازہ تر ین

افغانستان میں تحریک طالبان کاداعش کے دہشتگردوں کو تربیت دینے کا انکشاف

میران شاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) لیفٹیننٹ کرنل ہارون نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان اور داعش پاکستان پر حملوں کے لئے دہشت گردوں کو عملی تربیت دیتے ہیں، پاک فوج نے اس حوالے سے اہم ثبوت حاصل کر لئے ہیں۔ لفٹیننٹ کرنل ہارون نے شمالی وزیرستان میں پشاور کے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ پاک فوج نے افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کے حوالے سے سیٹلائٹ تصاویر حاصل کر لی ہیں۔ ان تصاویر میں تحریک طالبان ، خالد سجنا گروپ اور داعش کے دہشت گردوں کوجنگی تربیت حاصل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دہشت گرد پاکستان میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے آزادانہ طور پر افغان سرزمین کو استعمال کر رہے ہیں۔ ٹی ٹی پی کمانڈر عبد الولی ننگرہار میں رہائش پذیر ہے اور پاراچو علاقے میں دہشت گردوں کومنظم کرکے پاکستان کے خلاف تیار کر رہا ہے۔ بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے لیفٹیننٹ کرنل ہارون کا کہنا تھا کہ بارڈر مینجمنٹ انتہائی ضروری ہے ہم کسی بھی صورت میں پاکستان کی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور افغانستان سے بھی ایسے ہی اقدامات کی توقع کرتے ہیں۔ پاکستان نے اپنے علاقے میں 205چیک پوسٹیں قائم کی ہیں جبکہ افغانستان میں صرف 133 چیکنگ پوائنٹس قائم ہیں۔ پاکستان نے غیر قانونی آمدورفت کو روکنے کے لئے فاٹا اور 7ایجنسیز میں 443 سیکورٹی قلعے قائم کئے ہیں، 35قلعے مالاکنڈ، 54باجوڑ جبکہ55شمالی وزیرستان میں قائم ہیں،77قلعے زیر تعمیر ہیں اور ہم افغانستان سے بھی ایسے ہی اقدامات کی توقع ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل ہارون کا کہنا تھا کہ پاک فوج قبائلی علاقوں میں تعلیم و صحت کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوششیں بھی کر رہی ہے جبکہ ہم اقوام متحدہ اور دیگر مخیر اداروں کے لئے بھی اس کام میں معاونت کی توقع رکھتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain