تازہ تر ین

ٹرمپ کی سعودی عرب آمد پر بڑا حملہ

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا، سعودی اتحادی افواج نے میزائل کو ریاض کے قریب مار گرایا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے داغہ گیا بیلسٹک میزائل کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق میزائل کو ریاض سے ایک سو اسی کلو میٹر دور مارا گرایا، برقان میزائل ایک لانگ رینج میزائل ہے، جسے یمنی دارالحکومت صنعا سے داغہ گیا تھا۔ اتحادی افواج کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی یمن کی جانب سے متعدد راکٹ فائر کیے گئے، تاہم یہ اب تک کا سب سے بڑے فاصلے کا حملہ تھا۔واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے یہ حملہ اس وقت کیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودیہ عرب کے دورے پر روانہ ہیں


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain