تازہ تر ین

توہین رسالت قانون ….ٹرمپ کا ایک اور وار

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی آزادی مذہب کی رپورٹ میں پاکستان سے ملک میں رائج توہین مذہب کے قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیشن رپورٹ میں روس اور میانمار سمیت 16 ملکوں کو خاص تشویش کا حامل قرار دیا گیا ہے۔ کمیشن جسے امریکی کانگریس کے دونوں جانب کی حمایت حاصل ہے‘ دنیا بھر میں مذہبی آزادیوں کا جائزہ لے کر صدر‘ وزیرخارجہ اور کانگریس کو اپنی سفارشات پیش کرتا ہے۔ وائس آف امریکہ بیس سال میں پہلی بار‘ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے روس کو خصوصی تشویش کا باعث ملک قرار دیا ہے۔ کمیشن کے مطابق روس کی مطلق العنان پالیسیاں بڑھتی جارہی ہیں‘ جن کا دائرہ انتظامی طور پر ہراساں کرنے اور بلاامتیاز قیدو بند کے ہتھکنڈوں کے استعمال سے ہے۔ امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے سربراہ ڈینئل مارک نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے صاف الفاظ میں براہ راست خصوصی طور پر واضح کردینا ہوگا کہ ہمیں روس کی مذہبی آزادی کے حوالے سے ناصرف قوانین بلکہ سمت کے اعتبار سے تشویش لاحق ہے جو مدت سے سنگین معاملہ رہا ہے۔ یہ سنگین معاملہ امریکی فیصلوں پر بھی اثرانداز ہوا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ روسی عدالت عظمیٰ نے جنوداز و عنیسز کے مذہبی گروپ سے متعلق فیصلہ دیتے ہوئے اسے شدت پسند تنظیم قرار دیا اور حکم دیا گیا تھا کہ گروپ اپنی تمام ملکیت ریاست کے حوالے کر دے۔ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں حکومت اور معاشرتی امتیاز نے روہنگیائی مسلمانوں کی زندگی غیرمحفوظ بنا دی ہے‘ جن میں سے کچھ اپنا وطن تک چھوڑ کر بھاگ نکلنے پر مجبور ہیں۔ مسیحیوں کو کھلے عام عبادت کی اجازت نہیں جنہیں بدھ مت اختیار کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے‘ جس کے باعث اس ملک کو خصوصی تشویش کا حامل قرار دیا گیا ہے۔ کمیشن نے پاکستان کے بارے میں سفارش کی ہے کہ توہین مذہب کے قوانین کو منسوخ کیا جائے۔ چونکہ کسی نہ کسی اعتبار سے یہ انسانی حقوق کے آفاقی دستور کی شق 18 سے متصادم ہے۔ رپورٹ میں 35 ملکوں کو شامل کیا گیا ہے جس کے مصنفین کا کہنا ہے کہ جب معاملہ آزادی مذہب کا ہو تو اس پر نئی انتظامیہ کو اقدام کرنا ہوگا۔
توہین مذہب قوانین


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain