تازہ تر ین

”سعودی حکمرانوں کے آگے کیوں جھکے “اوبامہ پر تنقید کرنیوالے ٹرمپ کیسے پھنسے

نیویارک (نیٹ نیوز) سعودی حکمرانوں کے آگے جھکنے پر سابق امریکی صدر اوباما کو تنقید کا نشانہ بنانے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود اسی عمل پر تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔2009 ءمیں صدر اوباما دورہ سعودی عرب میں روایتی اقدار کے تحت سعودی حکمرانوں کے آگے جھکے تو دیگر حلقوں کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اس موقع پر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی حکمرانوں کے آگے جھکنا اوباما انتظامیہ کی کمزوری ہے۔ وہی ڈونلڈ ٹرمپ اب خود سعودی شاہ سلمان سے جھک کر سعودی اعزاز وصول کرنے پر امریکی عوام کی کڑی تنقید کی زد پر آگئے ہیں۔ یہی نہیں صدر ٹرمپ نے سابق خاتون اول مشعل اوباما کو بھی سر نہ ڈھانپنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کے عمل کو میزبانوں کی توہین کہا اور خود سعودی عرب پہنچے تو ان کی اہلیہ خاتون اول میلانیا اور بیٹی ایوانکا دونوں نے اپنے سر نہیں ڈھانپے۔ صدر ٹرمپ کی ماضی میں کی گئی تنقیدوں اور حال میں کیے جانے والے عمل پر میڈیا میں خوب بحث کی جارہی ہے۔
ٹرمپ‘ تنقید


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain