تازہ تر ین

ایران کا پاکستان پر حملہ ، گولہ باری

چاغی (خصوصی رپورٹ)بھارت اور افغانستان کے بعد ایران نے بھی پاکستانی سرحدوں پر گولہ باری شروع کردی ،ایرانی حدود سے فائر کئے گئے6 گولے تالاپ کے علاقے میں پلر نمبر 106 اور 104 کے قریب گرے۔لیویز ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایرانی حدود سے فائر کئے گئے6 گولے تالاپ کے علاقے میں پلر نمبر 106 اور 104 کے قریب گرے ۔لیویز کے مطابق گولے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایرانی آرمی چیف کی جانب سے دھمکی دی گئی تھی کہ دہشت گردوں کا پیچھا کرنے کے لئے ایران پاکستانی حدود میں کارروائی کرسکتا ہے۔یہاں بات بھی قابل ذکر ہے کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری پر بھارت سیز فائر کی خلاف ورکررہی ہے جبکہ حالیہ دنوں میں چمن سرحد پر افغانستان کی جانب سے بھی گولہ باری کی جاتی رہی ہے اور ایران بھی بھارت اور افغانستان کے نقش قدم پر چل پڑا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain