Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مزراوی: ورلڈ کپ کے بعد قرآن حفظ کر کے امام بننا چاہتا ہوں
    • ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد ایرانی ٹیم نے مذاکراتی مقام چھوڑ دیا
    • برطانوی وزیراعظم امیگریشن اور توانائی پالیسیوں میں ناکام، مستعفی ہو جائیں گے: ٹرمپ
    • ڈیموکریٹس کی اکثریت پر ٹرمپ کو اقدار کی جنگ کی وارننگ
    • سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران مذاکرات شروع، لبنان بحران سرفہرست
    • شاہی مالیاتی رازداری کا خاتمہ، کنگ چارلس نے ذاتی ٹیکس گوشوارے جاری کر دیے
    • برطانوی صحافی اور ٹی وی میزبان جیریمی کلارکسن کینسر سے صحت یاب
    • جنگ بندی مذاکرات سے قبل لبنان میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید
    • بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر لیا
    • آج 21 جون، سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات ہوگی
    • برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
    • ڈیجیڈ اسپینس انگلینڈ کی تاریخ کے پہلے مسلمان ورلڈ کپ کھلاڑی بن گئے
    • امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ
    • موٹروے پولیس نے تمام گاڑیوں کے لیے پرانی رفتار کی حد بحال کر دی
    • بھارتی اداکارہ سرگن مہتا نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کی اور اپنے پسندیدہ اداکاروں کی فہرست شیئر کی
    • برطانیہ نے پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل کا ویزا مسترد کر دیا۔
    • غیر قانونی سم اجرا پر پی ٹی اے نے زونگ اور ٹیلی نار پر 11.6 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا
    • بغیر ٹانگوں والے روسی شخص نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر کے تاریخ رقم کر دی
    • یونان میں کریٹ کے جنوب مغرب میں 5.8 شدت کا زلزلہ
    • کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھارت کی سرجیکل سٹرائیک بارے پھر گیدڑ بھبکی

    By Daily Khabrainمئی 23, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    hot lina pak india
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئی دلی(اے این این) بھارتی وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے کنٹرول لائن پر سرجیکل سٹرائیک کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے منصوبہ بنا لیا ہے لیکن اس کی جانکاری نہیں دے سکتے۔نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر سرجیکل سٹرائیک کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے ، کسی بھی صورت میں فیصلہ کن کارروائی ہوگی لیکن حکومت منصوبہ بندی کے بارے میں جانکاری نہیں دے سکتی۔انکا کہنا تھا کیا ہم نے میڈیا کو پہلے بتایا تھا کہ سرجیکل سڑائیک کرنی ہے، آپریشن ختم ہونے کے بعد جانکاری دی گئی۔انہوں نے کہا ہم آپکو نہیں بتائیں گے کہ کیا کرنا ہے لیکن ہم بہر صورت فیصلہ کن کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیاں وہ سب کریں گی جو انہیں کرنا ہوگا،آپ نتائج دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں افرا تفری کا چیپٹر بہت جلد اختتام کو پہنچے گا۔بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہے موجودہ حکومت کے اقتدار میں ہی مسئلہ کشمیر کا مستقل حل نکالا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کے بدلنے کا انتظار نہیں کیا جائیگا ۔ سنگھ نے کہا کہ کشمیر ہمارا ہے ، کشمیری ہمارے ہیں، کشمیریت ہماری ہے اور ہم ہی کشمیر کے مسئلے کا حتمی حل نکالیں گے ۔مقبوضہ کشمیر میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے دعوی کیا کہ بھاجپا کی سربراہی والی موجودہ این ڈی اے حکومت مسئلہ کشمیر کا مستقل حل تلاش کرنے میں کامیاب ہوجائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جموںوکشمیر میں عدم استحکام کیلئے کوشاں رہتا ہے لیکن میں آپ لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری حکومت مسئلے کا ایک پائیدار اور حتمی حل نکالنے میں کامیاب ہوجائیگی ۔تاہم راج ناتھ سنگھ نے اس کی وضاحت نہیں کی کہ آخر کشمیر مسئلے کا حل کیا ہوگا اور اس 70سالہ پرانے مسئلے کو کن بنیادوں پر حل کیا جائیگا ۔ راج ناتھ سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیر میں حالات بگاڑنے کیلئے اب بھی سرگرم ہے اور وہ کشمیر میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے امن و امان کی صورتحال بگاڑنے میں کبھی پیچھے نہیں رہتا ۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے موجودہ مرکزی حکومت نے کئی مرتبہ پہل کی لیکن اسلام آباد کی جانب سے مثبت جواب نہیں دیا گیا ۔ راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ 2014کے تاریخ ساز پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وزیر اعظم نریندرا مودی نے کئی ہمسایہ ممالک بشمول پاکستان کے سربراہان مملکت و حکومت کو اپنی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کیلئے مدعو کیا تاکہ تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کیا جاسکے لیکن پاکستان کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بلکہ وہ بھارت میں عدم استحکام پیدا کرنے کی اپنی پالیسی پر کاربند رہا ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ پاکستان کے رویہ میں تبدیلی آئیگی اور وہ اپنا بھارت مخالف ایجنڈا چھوڑ دے گا لیکن ایسا نہیں ہوا ۔ انہوں نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمسایہ ملک نے بھارت کےلیے اپنے وطیرے میں تبدیلی نہیں لائی تو ہم ان کو تبدیل ہونے پر مجبور کریں گے ۔ مرکزی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج دنیا کا کوئی ملک دوسرے کو کمزور نہیں کر سکتا کیونکہ ایسا کرنے والے کو عالمی برادری کبھی معاف نہیں کرے گی ۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سوئٹزرلینڈ میں امریکہ ایران مذاکرات شروع، لبنان بحران سرفہرست

      جنگ بندی مذاکرات سے قبل لبنان میں اسرائیلی حملوں میں درجنوں افراد شہید

      بریکنگ بیڈ‘ کے اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں اسلام قبول کر لیا

      تازہ ترین

      امریکا کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ روانہ

      کربلا میں حضرت عباسؓ کے روضے پر مجالس و عزاداری کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جمع

      ایران نے لبنان پر حملوں کے بعد آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

      اٹلی کبھی منت نہیں کرتا,ٹرمپ کے جی 7 فوٹو دعوے پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی برہم

      لبنان پر اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا ہے: ایران

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.