تازہ تر ین

بھارت کا لڑاکا طیارہ سرحد سے اچانک غائب ، مودی سرکا ر پریشان

نئی دہلی( ویب ڈیسک )بھارتی فضائیہ کا لڑاکاطیارہ 2 پائلٹوں سمیت انڈیا چین سرحد کے قریب لاپتہ ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئرفورس کا طیارہ سکھیکی۔30 ایم کے آئی آسام ارونا چل پردیش بارڈر کے قریب لاپتہ ہوگیا ہے جبکہ طیارے میں دو پائلٹ بھی سوار تھے۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق طیارے کا ریڈیو اور ریڈار سے رابطہ تیز پور کے شمال میں 60 کلومیٹر دوری پر منقطع ہوا۔طیارہ اس وقت لاپتہ ہوا جب پائلٹ ٹریننگ کیلئے اس کو اڑا رہے تھے جبکہ طیارے کا آخری بار رابطہ 11 بجکر 30 منٹ پر لکھیمپور کے مقام پر ہوا۔بھارتی فضائیہ کی جانب سے طیارے کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔یاد رہےکہ چند روز قبل بھارتی ایئرچیف کی جانب سے تمام افسران کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی تھی اور پاکستان کو ہدف بنانے کی دھمکی دی گئی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain