تازہ تر ین

نواز شریف نے جو کرنا ہے کر لیں, عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

سیالکوٹ، اسلام آباد (بیورو رپورٹ‘ما نیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے حوالے سے کہا کہ جے آئی ٹی کومتنازعہ بنانے کے لیے یہ اپنے لوگوں کواستعمال کررہے ہیں، جے آئی ٹی کومتنازع بنانے کا مقصد ہے کہ شریف پھربچ جائیں۔ ہم پیرکوسپریم کورٹ میں جائیں گے کہ ان کے منہ بند کیے جائیں۔ جب جے آئی ٹی بنی تومٹھایاں بانٹیں اب تلاشی لی جارہی ہے توحملے کررہے ہیں، جس طرح جے آئی ٹی پرحملے کیے جارہے ہیں،مجھے سپریم کورٹ پرحملے کا وقت یاد آگیا۔عمران خان نے کہاوارننگ دے رہا ہوں کہ جس طرف آپ جارہے ہیں،ہم بھی وہی کریں گے۔تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی اسٹریٹ پاورہے یہ جس طرف جارہے ہیں ہم سڑکوں پر آجائیں گے ہماری دھرنوں میں پریکٹس ہوگئی ہے ، سڑکوں پرنکل کرمسئلے حل کرائیں گے۔ انہوں نے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملزم ہیں،ان پرمنی لانڈرنگ، کرپشن، ٹیکس چوری، اثاثہ جات چھپانے کا کیس ہے یہ کون سے اوپرسے آئے ہیں کہ کوئی ان سے تفتیش نہیں کر سکتا،حسین نواز کی تصویر نکل آئی توکون سے قیامت آ گئی؟ حسین نواز کرسی پر بیٹھا ہے توکون سی قیامت آگئی؟ حسین شریف اوپرسے اتراکوئی شہزادہ ہے جس کی پتا نہیں توہین ہوگئی۔ عمران کان کا کہنا تھا کہ یہ وہی مسلم لیگ ن ہے جواپنے امپائر سے میچ کھیلتی ہے اسی لیے انہیں غیرجانبدارامپائرکی سمجھ ہی نہیں، امپائران کا اپنا نہ ہوتویہ اس کے خلاف ہوجاتے ہیں۔ ان کے پاس جے آئی ٹی میں دینے کیلئے کچھ نہیں ہے اس لیے سارے درباری شریف خاندان کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ ہمیشہ بچتے رہے ہیں لیکن اب نہیں بچیں گے مجھے ان کا مستقبل جیل میں نظر آ رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے حکمرانوں کا مستقبل جیل میں نظر آرہا ہے، سب سے بڑی سٹریٹ پاور تحریک انصاف کی ہے، نے کچھ کرنے کی کوشش کی تو سڑکوں پر نکلیں گے، (ن) لیگ والے روزانہ نیا فنکارلے آتے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح شریف خاندان بچ جائیں۔ جمعرات کو سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی سٹریٹ پاور تحریک انصاف کی ہے، (ن) لیگ والے روزانہ نیا فنکارلے آتے ہیں ان کی کوشش ہے کہ کسی طرح شریف خاندان بچ جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے حکمرانوں کا مستقبل جیل میں نظر آرہا ہے اگر انہوں نے کچھ کرنے کی کوشش کی تو سڑکوں پر نکلیں گے، ان کے پاس کچھ نہیں اس لئے جے آئی ٹی کو متنازع بنا رہے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ جس طرح جے آئی ٹی کو متنازعہ بنانے اور عدالت کیخلاف بول رہی ہے۔ اس کے عزائم واضح ہورہے ہیں ساری قوم ان کے تماشے دیکھ رہی ہے۔ تمام کارکنوں کو تیاری کا حکم دیدیا ہے۔ اس مافیا نے عدالت پر زبانی حملے تو شروع کررکھے ہیں اگراعلیٰ عدلیہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو ساری قوم کو کال دوں گا۔ جو سڑکوں پر نکلے گی اور پھر انکا فیصلہ سڑکوں پر ہی ہوگا۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی خود کہا ہے کہ ان کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ وزیراعظم اور اسحاق ڈارجن پر الزامات ہیں وہ عہدوں پر بیٹھے ہیں دنیا میں کہیں ایسی مثال نہیں ملتی۔ اب توحکومت جس طرح کی زبان اور ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔ وہ انتہا ہے ن لیگ 30سال میں کبھی آج تک احتساب نہیں ہوا حالانکہ ان کیخلاف بہت بڑے کیسز سامنے آتے رہے۔ 1990میں شریف خاندان نے پانچ چھ ہزار پلاٹ رشوت کے طور پر سیاستدانوں میں بانٹے کیس دبا دیا گیا۔ شہباز ماورائے عدالت قتل کے الزامات تھے۔ اصغر خان قتل کیس کو لٹکائے رکھا پہلی بار اصل احتساب شروع ہوا ہے تو ان کی چیخیں نکل رہی ہیں ان کے پاس منی ٹریل نہیں ہے صرف ایک قطری خط تھا جو عدالت نے رد کردیا۔ اب قطری نے بھی آنے سے انکار کردیا تو بری طرح حملہ آور ہورہے ہیں غلیظ زبان استعمال کررہے ہیں، کچھ نہ ملا تو حسین نواز کی تصویر کو ہی ایشو بناکر شور مچانا شروع کردیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کو کہنا چاہئے کہ نوازشریف استعفیٰ دیں جب تک انکوائری ہورہی ہے اس وقت تک عہدہ چھوڑدیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain